مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1350
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ جَمِيعًا ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ - قَالَ حَمَّادٌ فِي حَدِيثِهِ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ - وَلَمْ يُجَاوِزْ سُفْيَانُ أَبَاهُ - قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « الْأَرْضُ كُلُّهَا مَسْجِدٌ إِلَّا الْمَقْبَرَةَ وَالْحَمَّامَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پوری زمین (عبادت کے لیے) مسجد ہے سوائے قبرستان اور حمام (غسل خانے) کے۔“ (سند میں) حماد رحمہ اللہ کی روایت میں سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کا واسطہ مذکور ہے، جبکہ سفیان رحمہ اللہ نے (عمرو کے) والد سے آگے سند بیان نہیں کی۔