مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِصْمَةَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : أَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّايَةَ فَهَزَّهَا ، ثُمَّ قَالَ : « مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا ؟ » فَجَاءَ الزُّبَيْرُ ، فَقَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : « أَمِطْ » ، ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ ، فَقَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : « أَمِطْ » ، ثُمَّ قَامَ آخَرُ قَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : « أَمِطْ » ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « وَالَّذِي أَكْرَمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ بِهَا ، هَاكَ يَا عَلِيُّ » . فَقَبَضَهَا ، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى فَتَحَ اللهُ فَدَكَ وَخَيْبَرَ ، وَجَاءَ بِعَجْوَتِهَا وَقَدِيدِهَا .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جھنڈا پکڑا اور اسے لہرایا، پھر دریافت فرمایا: ”کون ہے جو اسے اس کے حق کے ساتھ تھامے؟“، اس پر سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: میں (لوں گا)، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے اور عرض کی: میں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر ایک اور شخص کھڑے ہوئے اور عرض کی: میں، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”پیچھے ہٹ جاؤ“، پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس نے محمد (ﷺ) کے چہرے کو مکرم و معزز بنایا ہے! میں یہ جھنڈا ضرور بالضرور ایسے شخص کو عطا کروں گا جو اسے لے کر نہیں بھاگے گا، اے علی! اسے تھام لو“، چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے حاصل کر لیا اور روانہ ہوئے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے (ان کے ہاتھوں) فدک اور خیبر کو فتح فرما دیا، اور وہ وہاں سے عجوہ کھجوریں اور خشک گوشت لے کر آئے۔