❮
❯
حدیث نمبر: 1327
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : دَخَلَ رَجُلَانِ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَأَلَاهُ فِي ثَمَنِ بَعِيرٍ ، فَأَعَانَهُمَا بِدِينَارَيْنِ ، فَخَرَجَا مِنْ عِنْدِهِ فَلَقِيَهُمَا عُمَرُ ، فَقَالَا وَأَثْنَيَا مَعْرُوفًا وَشَكَرَا مَا صَنَعَ بِهِمَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَخَلَ عُمَرُ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « لَكِنْ فُلَانٌ أَعْطَيْتُهُ مَا بَيْنَ الْعَشَرَةِ إِلَى الْمِائَةِ فَلَمْ يَقُلْ ذَلِكَ . إِنَّ أَحَدَهُمْ يَسْأَلُنِي فَيَنْطَلِقُ بِمَسْأَلَتِهِ مُتَأَبِّطَهَا ، وَمَا هِيَ إِلَّا نَارٌ » . فَقَالَ عُمَرُ : تُعْطِينَا مَا هُوَ نَارٌ ؟ قَالَ : « يَأْبَوْنَ إِلَّا أَنْ يَسْأَلُونِي ، وَيَأْبَى اللهُ لِيَ الْبُخْلَ » .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ سے اونٹ کی قیمت کی مد میں سوال کیا، تو آپ ﷺ نے دو دینار دے کر ان کی مدد فرمائی، چنانچہ جب وہ آپ ﷺ کے پاس سے نکلے تو راستے میں انہیں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ملے، ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کی خیر و بھلائی کے ساتھ تعریف کی اور آپ ﷺ کے اس احسان پر اظہارِ تشکر کیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ ﷺ کو ان کی باتوں کی خبر دی، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”لیکن فلاں شخص کو تو میں نے دس سے لے کر سو تک کے درمیان (مال) دیا تھا مگر اس نے ایسی کوئی بات نہیں کہی، بیشک ان میں سے کوئی مجھ سے سوال کرتا ہے اور اپنا سوال (عطیہ) اپنی بغل میں دبا کر لے جاتا ہے حالانکہ وہ آگ کے سوا کچھ نہیں ہوتا“، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: (یا رسول اللہ!) کیا آپ ہمیں ایسی چیز عطا فرماتے ہیں جو آگ ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ مجھ سے مانگے بغیر نہیں رہتے اور اللہ تعالیٰ میرے لیے بخل کو پسند نہیں فرماتا“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 1327
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه الطبرى في "تهذيب الآثار" [رقم 4]، وابن عساكر في "تاريخه" [4/ 31، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1322»