مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ قَالَ : اخْتَلَفْتُ أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فِي الْحَنْتَمِ ، فَأَتَيْنَا أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، فَقُلْنَا لَهُ : حَدِّثْنَا بِشَيْءٍ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْحَنْتَمِ ؟ قَالَ : لَئِنْ قُلْتَ ذَاكَ لَقَدْ كُنَّا أَحْيَانًا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَّا مَنْ يَحْضُرُهُ يَسْمَعُ مِنْهُ ، وَمِنَّا مَنْ تَشْغَلُهُ الضَّيْعَةُ فَيَجِيءُ وَقَدْ قَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَيَقُولُ : مَاذَا قَالَ ؟ فَنُخْبِرُهُ مَا قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . وَإِنَّهُ أُتِيَ بِشَارِبٍ ذَاتَ يَوْمٍ ، فَنُهِزَ بِالْأَيْدِي وَخُفِقَ بِالنِّعَالِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَاللهِ مَا شَرِبْتُ خَمْرًا . قَالَ : « فَمَا شَرِبْتَ ؟ » قَالَ : إِنَّمَا أَخَذْتُ تَمَرَاتٍ وَزَبِيبَاتٍ فَجَعَلْتُهُنَّ فِي دُبَّاءَةٍ لِي ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ فِي الدُّبَّاءِ وَالْمُزَفَّتِ .
ابوالوداک رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میرا اور میرے ایک ساتھی کا سبز گھڑے (حنتم) کے متعلق اختلاف ہوا، چنانچہ ہم سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے عرض کی کہ ہمیں وہ بات بتائیں جو آپ نے سبز گھڑے کے بارے میں رسول اللہ ﷺ سے سنی ہو؟ انہوں نے فرمایا: ”اگر تم نے یہ بات پوچھی ہے تو (سنو!) رسول اللہ ﷺ کے عہدِ مبارک میں ہماری کیفیت یہ ہوتی تھی کہ کبھی ہم میں سے کوئی آپ کی مجلس میں حاضر ہوتا اور خود آپ سے سماعت کرتا، اور کبھی کوئی اپنے کام کاج میں مشغول ہوتا تو وہ اس وقت پہنچتا جب رسول اللہ ﷺ (مجلس سے) اٹھ چکے ہوتے، تو وہ شخص پوچھتا کہ آپ ﷺ نے کیا فرمایا ہے؟ چنانچہ ہم اسے وہ بتا دیتے جو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہوتا تھا۔ ایک روز ایک شرابی لایا گیا تو اسے ہاتھوں سے مارا گیا اور جوتوں سے پیٹا گیا، اس نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! اللہ کی قسم میں نے شراب نہیں پی۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”پھر تم نے کیا پیا؟“ اس نے عرض کی: میں نے صرف چند کھجوریں اور کچھ کشمش لے کر انہیں اپنے کدو کے ایک برتن (دباء) میں ڈال دیا تھا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے کدو کے برتن اور روغنِ قیر ملے ہوئے برتن (مزفت) میں کھجور اور کشمش کو ایک ساتھ ملا کر بھگونے سے منع فرما دیا۔“