مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1318
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، «أَنَّهُمْ أَصَابُوا يَوْمَ فَتَحُوا أَوْطَاسٍ نِسَاءً لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، فَكَرِهَهُنَّ رِجَالٌ مِنْهُمْ»، فَأَنْزَلَ اللَّهُ هَذِهِ الْآيَةَ: {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} [النساء: 24]ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جس دن مسلمانوں نے اوطاس کو فتح کیا تو انہیں ایسی خواتین بطور قیدی حاصل ہوئیں جن کے (کافر) شوہر موجود تھے، تو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان کے ساتھ (ازدواجی تعلق قائم کرنے) کو ناپسند کیا، تب اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ یعنی ”اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) سوائے ان کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“۔“