مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : كُنْتُ أَمْشِي مَعَ ابْنِ عُمَرَ فِي الْبَلَاطِ ، فَمَرَّ بِرَجُلٍ يَجُرُّ إِزَارَهُ ، فَقَالَ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ جَرَّ ثِيَابَهُ مِنَ الْخُيَلَاءِ فَإِنَّ اللهَ لَا يَنْظُرُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ : قُلْتُ : إِنِّي سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « وَأَنَا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - » .
ابو سعید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ 'بلاط' (مدینہ منورہ کی ایک جگہ) میں چل رہا تھا کہ ان کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا جو (ازراہِ تکبر) اپنا تہبند زمین پر گھسیٹ رہا تھا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”جس شخص نے غرور و تکبر کی بنیاد پر اپنا لباس زمین پر گھسیٹا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظرِ (رحمت) نہیں فرمائے گا“، ابو سعید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ میں نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو بھی رسول اللہ ﷺ سے یہی حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اور میں نے بھی اسے خود رسول اللہ ﷺ سے سماعت کیا ہے۔“