مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1300
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ الْبَهِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَطْمَئِنُّ إِلَيْهِمُ الْقُلُوبُ ، وَتَلِينُ لَهُمُ الْجُلُودُ ، ثُمَّ يَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ تَقْشَعِرُّ مِنْهُمُ الْجُلُودُ ، وَتَشْمَئِزُّ مِنْهُمُ الْقُلُوبُ » . قَالَ : فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ أَفَلَا نُقَاتِلُهُمْ ؟ قَالَ : « لَا ، مَا أَقَامُوا الصَّلَاةَ » .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”عنقریب تم پر ایسے حکمران مسلط ہوں گے جن سے دلوں کو اطمینان نصیب ہوگا اور ان کے لیے بدن نرم ہو جائیں گے، پھر تم پر ایسے حکمران آئیں گے جن سے بدن لرز اٹھیں گے اور دل ان سے متنفر ہو جائیں گے“، راوی کہتے ہیں کہ اس پر ایک شخص نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ! کیا ہم ان سے قتال نہ کریں؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”نہیں، جب تک وہ نماز قائم کرتے رہیں۔“