مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1293
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ، حَدَّثَنَا الْمُسْتَمِرُّ بْنُ الرَّيَّانِ، حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «إِنَّ الدُّنْيَا خَضِرَةٌ حُلْوَةٌ، فَاتَّقُوا اللَّهَ وَاتَّقُوا النِّسَاءَ» قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ ثَلَاثَ نِسْوَةٍ كُنَّ فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ: وَاحِدَةً قَصِيرَةً، وَثِنْتَيْنِ طَوِيلَتَيْنِ، فَجَعَلَتْ رِجْلًا مِنْ خَشَبٍ حَتَّى لَحِقَتْ بِهِمَا، وَاتَّخَذَتْ خَاتَمًا وَجَعَلَتْ لَهُ غَلَقًا، وَحَشَتْهُ بِأَطْيَبِ الطِّيبِ - الْمِسْكِ - فَكَانَتْ إِذَا مَرَّتْ عَلَى مَجْلِسٍ فَتَحَتِ الْغَلَقَ فَفَاحَ رِيحُ الْمِسْكِ "ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دنیا سرسبز و شاداب اور شیریں ہے، پس تم اللہ سے ڈرو اور عورتوں (کے فتنے) سے بچو۔“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر آپ ﷺ نے بنی اسرائیل کی تین عورتوں کا تذکرہ فرمایا جن میں سے ایک پستہ قد تھی اور دو دراز قد، تو اس (پستہ قد عورت) نے لکڑی کا ایک مصنوعی پاؤں بنوایا یہاں تک کہ وہ ان دونوں کے برابر ہوگئی، نیز اس نے ایک ایسی انگوٹھی بنوائی جس کا ایک ڈھکن تھا اور اسے بہترین خوشبو یعنی کستوری سے بھر دیا، چنانچہ جب وہ کسی مجلس کے پاس سے گزرتی تو اس کا ڈھکن کھول دیتی جس سے کستوری کی خوشبو مہکنے لگتی تھی۔