مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1290
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ قَالَ : قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « بَيْنَمَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ ، مِنْهَا مَا يَبْلُغُ الثُّدِيَّ ، وَمِنْهَا مَا يَبْلُغُ دُونَ ذَلِكَ . وَمَرَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ » . قَالُوا : مَاذَا تَأَوَّلْتَ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : « الدِّينُ » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس وقت میں سو رہا تھا، میں نے (خواب میں) دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، ان میں سے بعض قمیصیں سینوں تک پہنچ رہی تھیں اور بعض اس سے کم لمبی تھیں، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میرے پاس سے گزرے تو ان پر ایک ایسی قمیص تھی جسے وہ (زمین پر) گھسیٹ رہے تھے“، صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس سے مراد دین ہے۔“