مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى رَاعِي إِبِلٍ فَلْيُنَادِ : يَا رَاعِيَ الْإِبِلِ ، ثَلَاثًا ، فَإِنْ أَجَابَهُ ، وَإِلَّا فَلْيَحْلِبْ فَيَشْرَبْ ، وَلَا يَحْمِلَنَّ ، وَإِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ عَلَى حَائِطِ بُسْتَانٍ فَلْيُنَادِ ثَلَاثًا : يَا صَاحِبَ الْحَائِطِ ، فَإِنْ أَجَابَهُ وَإِلَّا فَلْيَأْكُلْ وَلَا يَحْمِلْ .
وَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « الضِّيَافَةُ ثَلَاثَةُ أَيَّامٍ ، فَمَا زَادَ فَهُوَ صَدَقَةٌ » » .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص اونٹوں کے کسی چرواہے کے پاس سے گزرے تو اسے تین بار پکارے: ”اے اونٹوں کے چرواہے!“ اگر وہ جواب دے دے (تو اس سے اجازت طلب کرے) بصورتِ دیگر وہ دودھ دوہ کر پی لے، مگر اسے ساتھ اٹھا کر ہرگز نہ لے جائے، اور جب تم میں سے کوئی کسی باغ کی باڑ یا دیوار کے پاس پہنچے تو تین مرتبہ آواز دے: ”اے باغ کے مالک!“ اگر وہ جواب دے دے (تو بہتر) ورنہ وہ (پھل وغیرہ) کھا لے لیکن ساتھ لے کر نہ جائے۔“ نیز رسول اللہ ﷺ نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”مہمان نوازی تین دن تک ہے، پھر جو اس سے زائد ہو وہ صدقہ ہے۔“