مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى الْمَهْرِيِّ ، أَنَّهُ جَاءَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ لَيَالِيَ الْحَرَّةِ فَاسْتَشَارَهُ فِي الْجَلَاءِ مِنَ الْمَدِينَةِ ، وَشَكَا إِلَيْهِ أَسْعَارَهَا وَكَثْرَةَ عِيَالِهِ ، وَأَخْبَرَهُ أَنْ لَا صَبْرَ لَهُ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ . فَقَالَ لَهُ : وَيْحَكَ ، لَا آمُرُكَ بِذَلِكَ ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : « لَا يَصْبِرُ أَحَدٌ عَلَى جَهْدِ الْمَدِينَةِ وَلَأْوَائِهَا ، فَيَمُوتُ إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَفِيعًا - أَوْ : شَهِيدًا - يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، إِذَا كَانَ مُسْلِمًا » .
ابو سعید مولیٰ المہری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ واقعۂ حرہ کی راتوں میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے مدینہ منورہ چھوڑ کر کوچ کر جانے کے بارے میں مشورہ طلب کیا، نیز انہوں نے وہاں کی گرانی اور اپنے عیال کی کثرت کا شکوہ کیا اور بتایا کہ وہ مدینہ کی تنگی و سختی برداشت کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتے، تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”افسوس تم پر! میں تمہیں ایسا کرنے کا ہرگز مشورہ نہیں دوں گا، کیونکہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو کوئی بھی مدینہ کی تنگی اور اس کی سختیوں پر صبر کرے اور اسی حالت میں اسے موت آ جائے تو قیامت کے دن میں اس کے لیے سفارشی یا گواہ ہوں گا، بشرطیکہ وہ مسلمان ہو۔“