❮
❯
حدیث نمبر: 1261
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : « يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ أَخِي اسْتَطْلَقَ بَطْنُهُ ، فَقَالَ : « اسْقِهِ عَسَلًا » . قَالَ : فَسَقَاهُ ، قَالَ : فَأَتَاهُ ، فَقَالَ : قَدْ سَقَيْتُهُ عَسَلًا فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا . قَالَ : فَقَالَ : « اسْقِهِ عَسَلًا » . ثُمَّ أَتَاهُ ، فَقَالَ : قَدْ سَقَيْتُهُ فَلَمْ يَزِدْهُ إِلَّا اسْتِطْلَاقًا ؟ قَالَ : فَقَالَ : « اسْقِهِ عَسَلًا » قَالَ : فَأَمَّا فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ حَسِبْتُهُ قَالَ : فَشُفِيَ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَدَقَ اللهُ وَكَذَبَ بَطْنُ أَخِيكَ » .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میرے بھائی کا پیٹ چل گیا ہے“، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے شہد پلاؤ“، اس شخص نے اسے شہد پلایا اور پھر آ کر عرض کی: ”میں نے اسے شہد پلایا ہے مگر اس سے اس کے پیٹ کی خرابی میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے“، آپ ﷺ نے (دوبارہ) فرمایا: ”اسے شہد پلاؤ“، وہ پھر حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے اسے شہد پلایا ہے مگر اس سے اس کے دست مزید بڑھ گئے ہیں، آپ ﷺ نے (تیسری بار) ارشاد فرمایا: ”اسے شہد پلاؤ“، راوی کا بیان ہے کہ تیسری یا چوتھی مرتبہ (شہد پلانے) پر وہ شخص شفایاب ہو گیا، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ سچا ہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 1261
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5360، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2217، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2082، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10762، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20173، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 7809، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1256»