مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1243
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ غُلَامًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى بِتَمْرٍ رَيَّانَ ، وَكَانَ تَمْرُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا بَعْلًا فِيهِ يُبْسٌ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَنَّى لَكَ هَذَا التَّمْرُ ؟ » قَالَ : هَذَا صَاعٌ ابْتَعْتُهُ بِصَاعَيْنِ مِنْ تَمْرِنَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ هَذَا لَا يَصْلُحُ ، وَلَكِنْ إِذَا أَرَدْتَ ذَلِكَ فَبِعْ تَمْرَكَ ، ثُمَّ اشْتَرِ أَيَّ تَمْرٍ شِئْتَ .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کا ایک غلام عمدہ اور تروتازہ کھجوریں لے کر حاضر ہوا، جبکہ رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود کھجوریں خشک اور قدرے سخت ہوا کرتی تھیں، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”تمہارے پاس یہ کھجوریں کہاں سے آئیں؟“ اس نے عرض کیا کہ یہ ایک صاع ہے جسے میں نے اپنی (گھٹیا) کھجوروں کے دو صاع کے بدلے میں خریدا ہے، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک یہ (طریقہ کار) درست نہیں ہے، لیکن جب تم ایسا (تبادلہ) کرنا چاہو تو پہلے اپنی کھجوریں (رقم کے عوض) فروخت کر دیا کرو اور پھر اس سے جو کھجور چاہو خرید لیا کرو۔“