مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ : بَيْنَمَا أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ يَوْمَ الْجُمُعَةِ يُصَلِّي إِلَى شَيْءٍ يَسْتُرُهُ مِنَ النَّاسِ ، إِذْ جَاءَ شَابٌّ مِنْ بَنِي مُعَيْطٍ ، فَأَرَادَ أَنْ يَجْتَازَ بَيْنَ يَدَيْهِ ، قَالَ : فَدَفَعَهُ أَبُو سَعِيدٍ فِي نَحْرِهِ ، فَلَمْ يَجِدْ مَسَاغًا إِلَّا مَا بَيْنَ يَدَيْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، فَعَادَ فَدَفَعَهُ فِي نَحْرِهِ أَشَدَّ مِنَ الدَّفْعَةِ الْأُولَى ، قَالَ : فَمَثَلَ قَائِمًا ، ثُمَّ نَالَ مِنْ أَبِي سَعِيدٍ . قَالَ : فَدَخَلَ أَبُو سَعِيدٍ عَلَى مَرْوَانَ ، فَقَالَ : مَا لَكَ وَلِابْنِ أَخِيكَ جَاءَ يَشْتَكِيكَ ؟ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَأَرَادَ أَحَدٌ أَنْ يَجْتَازَ بَيْنَ يَدَيْهِ فَلْيَدْفَعْ فِي نَحْرِهِ ، فَإِنْ أَبَى فَلْيُقَاتِلْهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ .
ابو صالح رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ جمعہ کے دن سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کسی ایسی چیز کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے جو ان کے لیے لوگوں سے آڑ (سترہ) بنی ہوئی تھی، اسی دوران بنو معیط کا ایک نوجوان آیا اور اس نے ان کے سامنے سے گزرنے کا ارادہ کیا، تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے اسے سینے سے پکڑ کر پیچھے دھکیل دیا۔ جب اس نوجوان کو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کے سامنے کے علاوہ کہیں سے گزرنے کا راستہ نہ ملا تو وہ دوبارہ (گزرنے کے لیے) لوٹا، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ نے اسے پہلی مرتبہ سے زیادہ سختی کے ساتھ پیچھے دھکیلا۔ وہ نوجوان وہیں ساکت کھڑا ہو گیا اور اس نے سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو برا بھلا کہا، پھر سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ مروان رحمہ اللہ کے پاس تشریف لے گئے تو مروان رحمہ اللہ نے دریافت کیا: ”آپ کا اور آپ کے بھتیجے کا کیا معاملہ ہے کہ وہ آپ کی شکایت کر رہا ہے؟“ تو سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور کوئی (شخص) اس کے سامنے سے گزرنے کا ارادہ کرے تو وہ اس کے سینے پر ہاتھ مار کر اسے روکے، پھر اگر وہ انکار کرے (باز نہ آئے) تو وہ اس کے ساتھ لڑے (یعنی انتہائی سختی سے پیش آئے) کیونکہ وہ تو ایک شیطان ہے“۔