مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ ، أَخْبَرَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ ، وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ ، قَالَ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَيْرٍ فَأَخْرِجُوهُ مِنَ النَّارِ ، قَالَ : فَيَخْرُجُونَ قَدِ امْتَحَشُوا وَصَارُوا حُمَمًا ، فَيُلْقَوْنَ فِي نَهَرٍ ، يُقَالُ لَهُ : نَهَرُ الْحَيَاةِ ، فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحِبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ ، أَوْ قَالَ : فِي حَمِيلِ الشَّيْحِ - شَكَّ أَبُو عَمْرٍو - فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « أَلَمْ يَرَوْا إِلَيْهَا تَنْبُتُ صَفْرَاءَ مُلْتَوِيَةً ؟ » » .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں داخل ہو جائیں گے، تو اللہ تبارک وتعالیٰ فرمائے گا: جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی خیر ہو، اسے آگ سے نکال دو۔ آپ ﷺ نے فرمایا: چنانچہ وہ (لوگ) آگ سے نکالے جائیں گے جبکہ وہ جل کر سیاہ کوئلہ ہو چکے ہوں گے، پھر انہیں ایک ایسی نہر میں ڈالا جائے گا جسے نہرِ حیات کہا جاتا ہے، پس وہ اس میں اس طرح (تیزی اور ترو تازگی سے) اگیں گے جیسے سیلاب کے بہاؤ میں آنے والے کوڑے کرکٹ اور مٹی کے ڈھیر میں کوئی بیج اگ آتا ہے۔“ راوی ابو عمرو کو شک ہے کہ شاید آپ ﷺ نے ”حمیل الشیح“ (جھاڑیوں کے پاس سیلاب کا لایا ہوا کوڑا) فرمایا تھا۔ پھر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم نے اسے نہیں دیکھا کہ وہ زردی مائل اور بل کھاتا ہوا اگتا ہے؟“