مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1217
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «الْفِضَّةُ بِالْفِضَّةِ، وَالذَّهَبُ بِالذَّهَبِ، سَوَاءٌ بِسَوَاءٍ، مِثْلًا بِمِثْلٍ، وَمَنْ زَادَ أَوِ اسْتَزَادَ فَقَدْ أَرْبَى، وَالْآخِذُ وَالْمُعْطِي سَوَاءٌ»ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”چاندی کا چاندی کے ساتھ اور سونے کا سونے کے ساتھ تبادلہ برابر برابر اور ہم وزن ہونا چاہیے، اور جس نے (اپنی طرف سے) زیادہ دیا یا (دوسرے سے) اضافے کا مطالبہ کیا تو بلاشبہ اس نے سود کا معاملہ کیا، اور (گناہ کے اس وبال میں) لینے والا اور دینے والا دونوں برابر ہیں۔“