مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : احْتَجَّ آدَمُ وَمُوسَى فَقَالَ مُوسَى : يَا آدَمُ ، خَلَقَكَ اللهُ بِيَدِهِ وَنَفَخَ فِيكَ مِنْ رُوحِهِ وَأَمَرَ الْمَلَائِكَةَ فَسَجَدُوا لَكَ ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ فَأَغْوَيْتَ النَّاسَ وَأَخْرَجْتَهُمْ مِنَ الْجَنَّةِ ؟ فَقَالَ آدَمُ : يَا مُوسَى اصْطَفَاكَ اللهُ بِكَلِمَتِهِ وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ التَّوْرَاةَ وَفَعَلَ بِكَ وَفَعَلَ ، تَلُومُنِي عَلَى أَمْرٍ قَدْ قَدَّرَهُ اللهُ عَلَيَّ قَبْلَ أَنْ يَخْلُقَنِي ؟ قَالَ : « فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى عَلَيْهِمَا السَّلَامُ » .
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”سیدنا آدم اور سیدنا موسیٰ علیہما السلام نے باہم بحث کی، تو سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے آدم! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے دستِ قدرت سے پیدا فرمایا، آپ میں اپنی خاص روح پھونکی، فرشتوں کو حکم دیا تو انہوں نے آپ کو سجدہ کیا اور آپ کو اپنی جنت میں سکونت عطا فرمائی، (مگر اس کے باوجود) آپ نے لوگوں کو آزمائش میں ڈالا اور انہیں جنت سے نکلوا دیا؟ اس پر سیدنا آدم علیہ السلام نے فرمایا: اے موسیٰ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے کلام کے لیے منتخب کیا، آپ پر تورات نازل فرمائی اور آپ کو طرح طرح کے کمالات سے نوازا، تو کیا آپ مجھے ایسے معاملے پر ملامت کر رہے ہیں جسے اللہ تعالیٰ نے میری تخلیق سے بھی پہلے میرے حق میں مقدر فرما دیا تھا؟“ (راوی نے) کہا: ”پس سیدنا آدم علیہ السلام دلیل میں سیدنا موسیٰ علیہ السلام پر غالب آگئے۔“