مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ .
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَوْ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - شَكَّ الْأَعْمَشُ - قَالَ : لَمَّا كَانَتْ غَزَاةُ تَبُوكَ أَصَابَ النَّاسَ مَجَاعَةٌ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ لَوْ أَذِنْتَ لَنَا فَنَحَرْنَا نَوَاضِحَنَا فَأَكَلْنَا وَادَّهَنَّا . قَالَ : فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : « افْعَلُوا » . فَجَاءَ عُمَرُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّهُمْ إِنْ فَعَلُوا قَلَّ الظَّهْرُ ، وَلَكِنِ ادْعُهُمْ بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ ، ثُمَّ ادْعُ لَهُمْ عَلَيْهَا بِالْبَرَكَةِ ، لَعَلَّ اللهَ أَنْ يَجْعَلَ فِي ذَلِكَ الْبَرَكَةَ ، قَالَ : فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِنِطْعٍ فَبَسَطَهُ ، ثُمَّ دَعَا بِفَضْلِ أَزْوَادِهِمْ ، قَالَ : فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِكَفِّ الذُّرَةِ ، وَالْآخَرُ بِكَفِّ التَّمْرِ ، وَالْآخَرُ بِالْكِسْرَةِ ، حَتَّى اجْتَمَعَ عَلَى النِّطْعِ شَيْءٌ مِنْ ذَلِكَ . قَالَ : فَدَعَا عَلَيْهِ بِالْبَرَكَةِ ، ثُمَّ قَالَ : « خُذُوا فِي أَوْعِيَتِكُمْ » . قَالَ : فَأَخَذُوا فِي أَوْعِيَتِهِمْ حَتَّى مَا تَرَكُوا فِي الْعَسْكَرِ وِعَاءً إِلَّا مَلَؤُوهُ ، قَالَ : وَأَكَلُوا حَتَّى شَبِعُوا ، قَالَ : وَفَضَلَتْ مِنْهُمْ فَضْلَةٌ ، قَالَ : فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ ، لَا يَلْقَى اللهَ بِهَا عَبْدٌ غَيْرُ شَاكٍّ فَيُحْجَبَ عَنِ الْجَنَّةِ .
سیدنا ابو سعید خدری یا سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے (امام اعمش رحمہ اللہ کو ان دونوں صحابہ کے مابین شک ہوا ہے) کہ جب غزوہ تبوک کا موقع تھا تو لوگوں کو سخت بھوک نے آلیا، انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اگر آپ ہمیں اجازت عطا فرمائیں تو ہم اپنے پانی ڈھونے والے اونٹ ذبح کر لیں تاکہ انہیں کھائیں بھی اور ان کی چربی بھی استعمال کریں؟“ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ”ایسا کر لو۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! اگر انہوں نے ایسا کر لیا تو سواریاں کم ہو جائیں گی، لیکن آپ انہیں ان کے بچے ہوئے زادِ راہ کے ساتھ بلائیں، پھر اس پر برکت کی دعا فرمائیں، بعید نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس میں برکت پیدا فرما دے۔“ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے چمڑے کا ایک دسترخوان منگوایا اور اسے بچھا دیا، پھر ان کا بچا ہوا زادِ راہ طلب فرمایا۔ راوی کہتے ہیں کہ کوئی شخص مٹھی بھر جوار لاتا، کوئی مٹھی بھر کھجوریں اور کوئی روٹی کا ٹکڑا، یہاں تک کہ اس دسترخوان پر کچھ مقدار میں سامان جمع ہو گیا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اس پر برکت کی دعا فرمائی پھر فرمایا: ”اپنے برتنوں میں بھر لو۔“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے برتنوں میں بھرنا شروع کیا یہاں تک کہ لشکر میں کوئی ایک برتن بھی ایسا نہ چھوڑا جسے بھر نہ لیا ہو۔ راوی کہتے ہیں کہ سب نے سیر ہو کر کھانا کھایا اور پھر بھی کچھ کھانا بچ گیا۔ تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، جو بھی بندہ اللہ سے ان دو کلمات کے ساتھ اس حال میں ملے گا کہ وہ ان میں شک نہ رکھتا ہو، تو اسے جنت سے روکا نہیں جائے گا۔“