مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيَّ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ : لَمَّا أَقْبَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ تَبِعَهُ سُرَاقَةُ بْنُ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ ، فَدَعَا عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَاخَتْ بِهِ فَرَسُهُ ، فَقَالَ : ادْعُ اللهَ وَلَا أَضُرُّكَ ، قَالَ : فَدَعَا اللهَ لَهُ ، قَالَ : فَعَطِشَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَرُّوا بِرَاعِي غَنَمٍ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ : فَأَخَذْتُ قَدَحًا فَحَلَبْتُ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كُثْبَةً مِنْ لَبَنٍ ، فَأَتَيْتُهُ فَشَرِبَ حَتَّى رَضِيتُ .
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ﷺ مکہ سے مدینہ کی طرف تشریف لائے تو سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کا پیچھا کیا، رسول اللہ ﷺ نے ان کے خلاف دعا فرمائی تو ان کا گھوڑا زمین میں دھنس گیا، انہوں نے عرض کی: ”اللہ سے میرے لیے دعا فرمائیں اور میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گا“، چنانچہ آپ ﷺ نے ان کے لیے دعا فرمائی، راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر رسول اللہ ﷺ کو پیاس محسوس ہوئی اور ان کا گزر ایک چرواہے کے پاس سے ہوا، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں نے ایک پیالہ لیا اور رسول اللہ ﷺ کے لیے تھوڑا سا دودھ دوہا، پھر میں اسے لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ نے اسے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں (آپ ﷺ کے سیر ہو جانے سے) خوش اور مطمئن ہو گیا۔“