مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1133
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ بِشْرِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنِ الْوِصَالِ . قَالَ أَبُو سَعِيدٍ : « فَهَذِهِ أُخْتِي تُوَاصِلُ وَأَنَا أَنْهَاهَا وَهِيَ تَأْبَى » .
ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے صومِ وصال (افطار کیے بغیر مسلسل روزہ رکھنے) سے منع فرمایا“، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے (اپنے گھر کی صورتحال بتاتے ہوئے) فرمایا کہ ”یہ میری بہن ہے جو صومِ وصال رکھتی ہے، میں اسے اس عمل سے منع کرتا ہوں لیکن وہ (رکنے سے) انکار کر دیتی ہے۔“