مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ النَّضْرِ الْأَحْوَلُ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي قَالَ: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ هِلَالٍ، أَخِي بَنِي مُرَّةَ بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: أُعْوِزْنَا إِعْوَازًا شَدِيدًا، فَأَمَرَنِي أَهْلِي أَنْ آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَأَسْأَلَهُ شَيْئًا، قَالَ: فَأَقْبَلْتُ فَكَانَ فِي أَوَّلِ مَا سَمِعْتً نَبِيَّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ: «مِنِ اسْتَغْنَى أَغْنَاهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَسْتَعِفَّ أَعَفَّهُ اللَّهُ، وَمَنْ سَأَلَنَا لَمْ نَدَّخِرْ عَنْهُ شَيْئًا إِنْ وَجَدْنَا» أَوْ كَمَا قَالَ، فَقُلْتُ فِي نَفْسِي: لَأَسْتَغْنِيَنَّ فَيُغْنِينِي اللَّهُ، وَلِأَتَعَفَّفَنَّ فَيُعِفَّنِي اللَّهُ، قَالَ: فَلَمْ أَسْأَلِ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم شَيْئًاسیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سخت تنگ دستی کا شکار ہو گئے تو میرے گھر والوں نے مجھ سے کہا کہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر آپ ﷺ سے کچھ مانگوں، چنانچہ میں حاضر ہوا تو سب سے پہلی بات جو میں نے اللہ کے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنی وہ یہ تھی: ”جو بے نیازی اختیار کرے اللہ اسے بے نیاز کر دیتا ہے، جو سوال سے بچنا چاہے اللہ اسے بچا لیتا ہے، اور جو ہم سے مانگے گا، اگر ہمارے پاس ہوا تو ہم اس سے کچھ بچا کر نہیں رکھیں گے“، یا جیسا آپ ﷺ نے فرمایا۔ میں نے اپنے دل میں کہا: میں ضرور بے نیازی اختیار کروں گا تاکہ اللہ مجھے بے نیاز کر دے، اور ضرور سوال سے بچوں گا تاکہ اللہ مجھے بچا لے۔ چنانچہ میں نے نبی کریم ﷺ سے کچھ نہیں مانگا۔