مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1118
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَبِي هَارُونَ قَالَ: قُلْنَا لِأَبِي سَعِيدٍ: هَلْ حَفِظْتَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم شَيْئًا كَانَ يَقُولُهُ بَعْدَمَا يُسَلِّمُ؟ قَالَ: نَعَمْ، كَانَ يَقُولُ: {سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ} [الصافات: 181]ترجمہ
ابو ہارون رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کوئی ایسی بات یاد رکھی ہے جو آپ ﷺ سلام پھیرنے کے بعد پڑھا کرتے تھے؟“ انہوں نے فرمایا: ”جی ہاں، آپ ﷺ یہ پڑھا کرتے تھے: ﴿سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ، وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (پاک ہے آپ کا رب، عزت والا رب، ان باتوں سے جو یہ بیان کرتے ہیں، اور سلام ہو رسولوں پر، اور تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے)۔“