❮
❯
حدیث نمبر: 1109
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَدَّثَنَا دَرَّاجٌ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ « أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : « مَنْ تَوَاضَعَ لِلهِ دَرَجَةً رَفَعَهُ اللهُ دَرَجَةً ، حَتَّى يَجْعَلَهُ فِي عِلِّيِّينَ ، وَمَنْ تَكَبَّرَ عَلَى اللهِ دَرَجَةً يَضَعُهُ اللهُ دَرَجَةً حَتَّى يَجْعَلَهُ فِي أَسْفَلِ السَّافِلِينَ » » .
ترجمہ

سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ کی خاطر ایک درجہ عاجزی اختیار کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کا ایک درجہ بلند فرما دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے ﴿عِلِّيِّينَ﴾ میں مقام عطا کر دیتا ہے، اور جو شخص اللہ کے مقابلے میں ایک درجہ تکبر کا مظاہرہ کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ایک درجہ پست کر دیتا ہے، یہاں تک کہ اسے ﴿أَسْفَلَ السَّافِلِينَ﴾ میں پہنچا دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / من مسند أبي سعيد الخدري / حدیث: 1109
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4176، وأخرجه فتح الباري برقم: 5724، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5678، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1104»