مسند أبي يعلى الموصلي
من مسند أبي سعيد الخدري— ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
مِنْ مُسْنَدِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ باب: ابو سعید الخدری کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1107
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ هِلَالِ بْنِ يَسَافٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، وَالْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «أَيَعْجِزُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ فِي لَيْلَةٍ؟» قَالُوا: مَنْ يُطِيقُ ذَلِكَ؟ قَالَ: " يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَهُوَ ثُلُثُ الْقُرْآنِ "ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے عاجز ہے کہ وہ ایک رات میں ایک تہائی قرآن پڑھے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”بھلا اس کی طاقت کون رکھتا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھے، پس یہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔“ اس روایت کو امام اعمش رحمہ اللہ نے ہلال بن یساف رحمہ اللہ عن ابن ابی لیلیٰ کے واسطے سے بھی بیان کیا ہے، نیز امام ابراہیم رحمہ اللہ نے اسے مرسل طریقہ سے نقل کیا ہے۔