مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ الْخِرِّيتِ ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ ، قَالَ : خَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْأَسْرِ ، مِنْ طَاحِيَةَ ، يُقَالُ لَهُ بَيْرَحُ بْنُ أَسَدٍ ، مُهَاجِرًا إِلَى الْمَدِينَةِ ، وَقَدْ مَاتَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُبَيْلَ ذَلِكَ ، قَالَ : فَرَأَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بَيْرَحًا يَطُوفُ فِي سِكَكِ الْمَدِينَةِ فَأَنْكَرَهُ ، فَقَالَ : مَنْ أَنْتَ ؟ قَالَ : أَنَا رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ عُمَانَ ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ فَذَهَبَ بِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ : يَا أَبَا بَكْرٍ هَذَا مِنَ الْأَرْضِ الَّتِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ أَهْلَهَا ، مِنْ أَهْلِ عُمَانَ ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا يَنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا الْبَحْرُ ، بِهَا حَيٌّ مِنَ الْعَرَبِ ، لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي لَمْ يَرْمُوهُ بِسَهْمٍ وَلَا حَجَرٍ .
ابو لبید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ بنو ازد کے قبیلہ طاحیہ کے ایک صاحب، جنہیں بیرح بن اسد کہا جاتا تھا، ہجرت کی نیت سے مدینہ منورہ کی طرف نکلے جبکہ اس سے کچھ ہی عرصہ قبل رسول اللہ ﷺ کا وصال ہو چکا تھا، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بیرح کو مدینہ کی گلیوں میں چلتے پھرتے دیکھا تو انہیں اجنبی محسوس کیا اور دریافت فرمایا: ”تم کون ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں اہل عمان میں سے ایک شخص ہوں“، پس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کا ہاتھ پکڑ کر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے اور عرض کی: ”اے ابوبکر! یہ اس سرزمین سے تعلق رکھتا ہے جس کے رہنے والوں کا تذکرہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا تھا، یہ اہل عمان میں سے ہے“، اس پر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنِّي لَأَعْلَمُ أَرْضًا يُنْضَحُ بِنَاحِيَتِهَا الْبَحْرُ، بِهَا حَيٌّ مِنَ الْعَرَبِ، لَوْ أَتَاهُمْ رَسُولِي لَمْ يَرْمُوهُ بِسَهْمٍ وَلَا حَجَرٍ» ”میں یقیناً ایک ایسی سرزمین کو جانتا ہوں جس کے پہلو میں سمندر لہریں مارتا ہے، وہاں عربوں کا ایک ایسا قبیلہ آباد ہے کہ اگر میرا قاصد ان کے پاس جاتا تو وہ اسے نہ کوئی تیر مارتے اور نہ ہی کوئی پتھر۔“