کتب حدیث ›
صحيح مسلم › ابواب
› باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہدیہ قبول کرنا اور صدقہ کو رد کرنا۔
حدیث نمبر: 1077
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " كَانَ إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ ، فَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ أَكَلَ مِنْهَا ، وَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ لَمْ يَأْكُلْ مِنْهَا " .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کھانا پیش کیا جاتا آپ اس کے بارے میں پوچھتے اگر یہ کہا جاتا کہ تحفہ ہے تو اسے کھا لیتے اور اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو اسے نہ کھاتے۔