حدیث نمبر: 1072
حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ الضُّبَعِيُّ ، حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ حَدَّثَهُ ، قَالَ : اجْتَمَعَ رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، وَالْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، فَقَالَا : وَاللَّهِ لَوْ بَعَثْنَا هَذَيْنِ الْغُلَامَيْنِ ، قَالَا لِي : وَلِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ : إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَلَّمَاهُ فَأَمَّرَهُمَا عَلَى هَذِهِ الصَّدَقَاتِ ، فَأَدَّيَا مَا يُؤَدِّي النَّاسُ ، وَأَصَابَا مِمَّا يُصِيبُ النَّاسُ ، قَالَ : فَبَيْنَمَا هُمَا فِي ذَلِكَ جَاءَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَوَقَفَ عَلَيْهِمَا فَذَكَرَا لَهُ ذَلِكَ ، فَقَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ : لَا تَفْعَلَا فَوَاللَّهِ مَا هُوَ بِفَاعِلٍ ، فَانْتَحَاهُ رَبِيعَةُ بْنُ الْحَارِثِ ، فَقَالَ : وَاللَّهِ مَا تَصْنَعُ هَذَا إِلَّا نَفَاسَةً مِنْكَ عَلَيْنَا ، فَوَاللَّهِ لَقَدْ نِلْتَ صِهْرَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا نَفِسْنَاهُ عَلَيْكَ ، قَالَ عَلِيٌّ : أَرْسِلُوهُمَا فَانْطَلَقَا وَاضْطَجَعَ عَلِيٌّ ، قَالَ : فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الظُّهْرَ سَبَقْنَاهُ إِلَى الْحُجْرَةِ ، فَقُمْنَا عِنْدَهَا حَتَّى جَاءَ ، فَأَخَذَ بِآذَانِنَا ، ثُمَّ قَالَ : " أَخْرِجَا مَا تُصَرِّرَانِ " ، ثُمَّ دَخَلَ وَدَخَلْنَا عَلَيْهِ ، وَهُوَ يَوْمَئِذٍ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ، قَالَ : فَتَوَاكَلْنَا الْكَلَامَ ، ثُمَّ تَكَلَّمَ أَحَدُنَا ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنْتَ أَبَرُّ النَّاسِ وَأَوْصَلُ النَّاسِ ، وَقَدْ بَلَغْنَا النِّكَاحَ فَجِئْنَا لِتُؤَمِّرَنَا عَلَى بَعْضِ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ ، فَنُؤَدِّيَ إِلَيْكَ كَمَا يُؤَدِّي النَّاسُ وَنُصِيبَ كَمَا يُصِيبُونَ ، قَالَ : فَسَكَتَ طَوِيلًا حَتَّى أَرَدْنَا أَنْ نُكَلِّمَهُ ، قَالَ : وَجَعَلَتْ زَيْنَبُ تُلْمِعُ عَلَيْنَا مِنْ وَرَاءِ الْحِجَابِ أَنْ لَا تُكَلِّمَاهُ ، قَالَ : ثُمَّ قَالَ : " إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَنْبَغِي لِآلِ مُحَمَّدٍ ، إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ ، ادْعُوَا لِي مَحْمِيَةَ ، وَكَانَ عَلَى الْخُمُسِ ، وَنَوْفَلَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ " ، قَالَ : فَجَاءَاهُ ، فَقَالَ لِمَحْمِيَةَ : " أَنْكِحْ هَذَا الْغُلَامَ ابْنَتَكَ لِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ " ، فَأَنْكَحَهُ ، وَقَالَ لِنَوْفَلِ بْنِ الْحَارِثِ : " أَنْكِحْ هَذَا الْغُلَامَ ابْنَتَكَ لِي " ، فَأَنْكَحَنِي ، وَقَالَ لِمَحْمِيَةَ : " أَصْدِقْ عَنْهُمَا مِنَ الْخُمُسِ كَذَا وَكَذَا " ، قَالَ الزُّهْرِيُّ وَلَمْ يُسَمِّهِ لِي ،
عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ربیعہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ اورعباس بن مطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اکٹھے ہوئے اور کہنےلگے، اللہ کی قسم! اگر ہم ان دونوں لڑکوں کو (مجھے اور فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیج دیں اور یہ دونوں آپﷺ سے بات کریں اور آپ ان دونوں کو ان صدقات کی وصولی کے لیے بھیج دیں، اور جو کچھ لا کر دیں، یہ دونوں لا کر دیں۔ اور لوگوں کو جوکچھ ملتا ہے وہی ان یہ دونوں جاصل کر لیں۔ (تو بہتر ہوگا) وہ دونوں یہ گفتگو کر ہی رہے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی آ گئے اور ان کے پاس ٹھہر گئے، انہوں نے انہیں بھی یہ بات بتائی، تو حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: ایسا نہ کرو۔ اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام نہیں کریں گے۔ تو ربیعہ بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے درپے ہو گئے (ان کو برا بھلا کہا) اور کہا: اللہ کی قسم! تم محض ہم سے حسد کی بنا پریہ باتیں کر رہے ہو۔ اللہ کی قسم! آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے داماد ہو نے کا شرف حاصل ہے۔ تو ہم نے تو اس سے آپ سے حسد نہیں کیا۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: تم ان دونوں کو بھیج لو۔ دونوں لڑکے چلے گئے اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ (وہاں) لیٹ گئے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھ لی تو ہم آپﷺ سے پہلے آپﷺ کے حجرے کے پاس جا کر کھڑے ہو گئے حتیٰ کہ جب آپﷺ تشریف لائے اور ہمارے کا ن پکڑ لیے، پھر فرمایا: ”تم دونوں کے دل میں جو کچھ جمع ہے ظاہر کرو۔‘‘ پھر آپﷺ اندر دا خل ہوئے ہم بھی ساتھ ہی داخل ہو گئے۔ اس دن آپﷺ زینب بنت حجش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ہاں تھے۔ ہم نے کلام ایک جوسرے کے سپرد کی (ہر ایک نے دوسرے کو بات کرنے کا لیے کہا) پھر ہم میں سے ایک نے گفتگو شروع کی کہ اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ سب لوگوں سے بڑھ کر احسان کرنے والے اور سب لوگوں سے زیادہ صلہ رحمی کرنے والے ہیں۔ ہم دو نوں نکاح کی عمر (بلوغت) کو پہنچ گئے ہیں اور ہم اس لیے حاضر ہوئے ہیں کہ آپ ہمیں بھی ان صدقات کی وصولی کے لیے مقرر فرمائیں۔ ہم بھی لوگوں کی طرح آپﷺ کو لا کر دیں گے اور ہمبھی وہ لے لیں گے (جو) ان کو ملتا ہے۔ آپﷺ کافی دیرتک خاموش رہے حتیٰ کہ ہم نے دوبارہ) گفتگو کرنے کا ارادہ کیا۔ تو حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا ہمیں پس پردہ آپﷺ سے بات نہ کرنے کا اشارہ کرنے لگیں۔ پھر آپ نے فرمایا: ”صدقہ آل محمد کے لیےمناسب نہیں ہے یہ تو بس لوگوں کا میل کچل ہے (لوگوں کے جان و مال کو پاک صاف کرتا ہے) میرے محميہ رضی اللہ تعالی عنہ کو بلاؤ۔‘‘ (وہ خمس پر مامور تھے۔۔۔ اور نوفل بن حارث بن عبدالمطلب کو بھی بلاؤ۔ وہ دونوں آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو آپﷺ نے محمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: ”اس لڑکے (فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے اپنی بچی کا نکاح کر دو۔‘‘ تو اس نے اسے بچی کا نکاح دے دیا۔ اور نوفل بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا: ”اس لڑکے سے اپنی بچی بیاہ دو‘‘ یعنی میری خاطر، تو اس نے نکاح کر دیا۔ اور آپﷺ نے محمیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو فرمایا: ”ان دونوں کی طرف سے اتنا اتنا حق مہر خمس سے ادا کر دو۔‘‘ زہری بیان کرتے ہیں مجھے استاد نے مہر کی رقم نہیں بتائی۔
حدیث نمبر: 1072
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ الْهَاشِمِيِّ ، أَنَّ عَبْدَ الْمُطَّلِبِ بْنَ رَبِيعَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ أَبَاهُ رَبِيعَةَ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، وَالْعَبَّاسَ بْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ ، قَالَا لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ بْنِ رَبِيعَةَ ، وَلِلْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ : ائْتِيَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَسَاقَ الْحَدِيثَ بِنَحْوِ حَدِيثِ مَالِكٍ ، وَقَالَ فِيهِ : فَأَلْقَى عَلِيٌّ رِدَاءَهُ ، ثُمَّ اضْطَجَعَ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : أَنَا أَبُو حَسَنٍ الْقَرْمُ ، وَاللَّهِ لَا أَرِيمُ مَكَانِي حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْكُمَا ابْنَاكُمَا بِحَوْرِ مَا بَعَثْتُمَا بِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ فِي الْحَدِيثِ : ثُمَّ قَالَ لَنَا : " إِنَّ هَذِهِ الصَّدَقَاتِ إِنَّمَا هِيَ أَوْسَاخُ النَّاسِ ، وَإِنَّهَا لَا تَحِلُّ لِمُحَمَّدٍ وَلَا لِآلِ مُحَمَّدٍ " ، وَقَالَ أَيْضًا ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ادْعُوَا لِي مَحْمِيَةَ بْنَ جَزْءٍ وَهُوَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي أَسَدٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَهُ عَلَى الْأَخْمَاسِ .
یونس بن یزید نے ابن شہاب سے اور انہوں نے عبداللہ بن حارث بن نوفل ہاشمی سے روایت کی کہ حضرت عبدالمطلب بن ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب نے انہیں بتایا کہ ان کے والد ربیعہ بن حارث بن عبدالمطلب اور عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے عبدالمطلب بن ربیعہ اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا تم دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔۔۔ اور امام مالک رحمہ اللہ کی (مذکورہ بالا) حدیث کی طرح حدیث بیان کی اور اس میں کہا حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اپنی چادر بچھائی اور اس پر لیٹ گئے اور کہا میں بات پر ڈٹ جانے والا ابوحسن ہوں اللہ کی قسم! میں اپنی جگہ نہیں چھوڑوں گا یہاں تک کہ تم دونوں کے بیٹے جس مقصد کے لیے انہیں بھیج رہے ہو اس کا جواب لے کر تمہارے پاس واپس (نہ آجائیں۔) اور اس حدیث میں کہا: پھر آپ نے ہمیں فرمایا: ”یہ صدقات لوگوں کا میل کچل ہیں اور یقیناً یہ محمد اور آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے حلال نہیں۔“ اور یہ بھی کہا: پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میرے پاس محمیہ بن جزء کو بلاؤ۔“ وہ بنو اسد کا ایک فرد تھا جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اموال خمس کے انتظامات کے لیے مقرر کیا تھا۔