صحيح مسلم
كتاب فضائل الصحابة— صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
باب فَضَائِلِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: باب: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 2487
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالَا : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ : " أَنَّ حَسَّانَ بْنَ ثَابِتٍ كَانَ مِمَّنْ كَثَّرَ عَلَى عَائِشَةَ فَسَبَبْتُهُ ، فَقَالَتْ : يَا ابْنَ أُخْتِي دَعْهُ ، فَإِنَّهُ كَانَ يُنَافِحُ عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .حضرت ہشام رحمۃ ا للہ علیہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق بہت کچھ کہا تھا،میں نے ان کو برا بھلا کہا توحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا:بھتیجے!ان کو کچھ نہ کہو،کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کافروں کو جواب دیتے تھے۔
حَدَّثَنَاه عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ هِشَامٍ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ .یہی روایت امام صاحب ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت ہشام رحمۃ ا للہ علیہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان لوگوں میں سے تھے جنھوں نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق بہت کچھ کہا تھا،میں نے ان کو برا بھلا کہا توحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا:بھتیجے!ان کو کچھ نہ کہو،کیونکہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کافروں کو جواب دیتے تھے۔ [صحيح مسلم، حديث نمبر:6389]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
كثر علي عائشة: حضرت عائشہ کو بہت کچھ کہا، ان کو خوب نشانہ بنایا، یعنی واقعہ افک میں حصہ لیا۔
(2)
ينافح: وہ دفاع کرتے تھے، آپ کی طرف سے شعری حملہ کرتے تھے۔
(1)
كثر علي عائشة: حضرت عائشہ کو بہت کچھ کہا، ان کو خوب نشانہ بنایا، یعنی واقعہ افک میں حصہ لیا۔
(2)
ينافح: وہ دفاع کرتے تھے، آپ کی طرف سے شعری حملہ کرتے تھے۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2487 سے ماخوذ ہے۔