صحيح مسلم
كتاب فضائل الصحابة— صحابہ کرام رضی اللہ عنھم کے فضائل و مناقب
باب فَضَائِلِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: باب: سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی فضیلت۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيٍّ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ : " اهْجُهُمْ أَوْ هَاجِهِمْ وَجِبْرِيلُ مَعَكَ " .معاذ نے کہا: ہمیں شعبہ نے عدی بن ثابت سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت براء بن عاذب رضی اللہ عنہ سے سنا، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ان (کافروں) کی ہجو کرو، یا (فرمایا:) ہجو میں ان کا مقابلہ کرو، جبرائیل تمہارے ساتھ ہیں۔“
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہ فرماتے سنا: ”ان کی ہجو یا مذمت کرو، جبریل بھی تیرے ساتھ ہے۔“
حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ . ح وحَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ نَافِعٍ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ . ح وحَدَّثَنَا ابْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ كلهم ، عَنْ شُعْبَةَ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ .محمد بن جعفر غندر اور عبدالرحمان (بن مہدی) دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی۔
امام صاحب یہ روایت اپنے تین اور اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں۔
تشریح، فوائد و مسائل
1۔
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مسجد میں اسلامی اشعار یا اسلام کے دفاع پر مبنی منظوم کلام پڑھا جاسکتا ہے نیز یہ بھی پتہ چلا کہ ابتداء کفار سے الجھاؤ درست نہیں، البتہ جواب کاروائی کے طور پر ان کی ہجو اور مذمت کی جاسکتی ہے۔
حضرت حسان ؓ نے جب جوابی اشعار پڑھے تو مشرکین مکہ کو پسینہ اترآیا۔
حسان ؓ کا ایک شعریہ ہے: لنا في كل يوم من معدك سباب أو قتال أو ھجاء
نیز جو نام نہاد مسلمان قرآن وحدیث کی توہین وتخفیف کریں۔
جیسا کہ آج کل منکرین حدیث کا گروہ کرتا رہتا ہے ان کا جواب دینا اور ان کی مذمت کرنا ضروری ہے۔
جن علمائے سوء نے شرع اسلامی کو مسخ کرنے میں اپنا پورا زور تفقہ خرچ کر ڈالا ہے ان کا صحیح تعارف کرا کے مسلمانوں کو ان کے کذب سے مطلع کرنا بھی اسی ذیل میں ہے جس کی مثال میں مجدد اسلام استاد الہند حضرت مولانا شاہ ولی اللہ محدث دہلوی مرحوم کے اس ارشاد گرامی کو پیش کرنا کافی ہے۔
حضرت مرحوم ایسے علمائےسوء کی ہجو میں فرماتے ہیں۔
فإن شئت أن تری النموذج الیھود فانظر إلی علماء السوء من الذین یطلبون الدنیا وقد اعتادوا تقلید السلف و أعرضوا عن نصوص الکتاب والسنة و تمسکوا بتعمیق عالم وتشددہ وأعراضه و استحسانه فأعرضوا عن کلام الشارع المعصوم وتمسکوا بأحادیث موضوعة تأویلات فاسدة کأنھم ھم (الفوز الکبیر، ص: 26، 27)
عربی بر حاشیہ سفر السعادات مطبوعہ مصر)
"یعنی مسلمانو! اگر تم یہود کا نمونہ اپنے لوگوں میں دیکھنا چاہو توتم دنیا کے طالب برے علماء کو دیکھ لو کہ سلف کی تقلید ان کی خو ہو گئی ہے اور انہوں نے قرآن وحدیث کی نصوص سے منہ موڑ لیا ہے اور کسی عالم کے تعمق اور اس کے تشدد واستحسان کو اپنی دستاویز بنا لیا ہے پس انہوں نے معصوم وبے خطا صاحب شرع صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام سے رو گردانی کر لی ہے اور جھوٹی بناوٹی روایتوں اور ناقص اور کھوٹی تاویلوں کو اپنے لئے سند ٹھہرایا ہے۔
گویا یہ برے علماء وہی یہودیوں کے علماء کے نمونے ہیں۔
"
(1)
ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قریظہ کے دن حضرت حسان رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ''مشرکین کی مذمت کرو، حضرت جبرئیل علیہ السلام آپ کے ساتھ ہیں۔
'' (صحیح البخاري، المغازي، حدیث: 4123) (2)
شارح صحیح بخاری، ابن بطال نے کہا ہے کہ جب کفار و مشرکین مسلمانوں کو برا بھلا کہیں تو اس وقت ان کی ہجو کرنا افضل عمل ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا: ’’اے اللہ! حسان کی مدد فرما۔
‘‘ یہ اس عمل اور عامل کے شرف کے لیے کافی ہے۔
اللہ تعالیٰ ایسے موقع پر مسلمانوں کا دفاع کرنے والوں کی مدد کرتا ہے۔
(3)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ حمایت اسلام او مذمت کفر میں شعر کہنا اللہ تعالیٰ کی رضا کا ذریعہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کا باعث ہے۔
واللہ أعلم