صحيح مسلم
كتاب اللباس والزينة— لباس اور زینت کے احکام
باب النَّهْيِ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ: باب: مرد کو زعفران لگانا منع ہے یا زعفران میں رنگا ہوا کپڑا پہننا۔
حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، وَأَبُو الرَّبِيعِ ، وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ يَحْيَي : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، وقَالَ الْآخَرَانِ : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنِ التَّزَعْفُرِ " ، قَالَ قُتَيْبَةُ : قَالَ حَمَّادٌ : يَعْنِي لِلرِّجَالِ .یحییٰ بن یحییٰ، ابوربیع اور قتیبہ بن سعید نے ہمیں حدیث بیان کی۔ یحییٰ نے کہا: ہمیں خبر دی اور دوسرے دونوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زعفرانی رنگ (سے رنگے کپڑے پہننے) سے منع فرمایا۔ قتیبہ نے کہا کہ حماد نے کہا: یعنی مردوں کو (منع فرمایا۔)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”زعفران استعمال کرنے (یعنی جسم اور کپڑوں پر)“ سے منع فرمایا، حماد کہتے ہیں، زعفران لگانا مردوں کے لیے منع ہے۔
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، قَالُوا : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ وَهُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قال : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ " .اسماعیل بن علیہ نے ہمیں عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی، انہوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو زعفرانی رنگ (پہننے) سے منع فرمایا۔
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مرد کو زعفران لگانے سے منع کیا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
71 سا ل کی عمرپائی۔
حدیث اورباب کا مطلب واضح ہے۔
(1)
زعفران کی خوشبو کا استعمال مردوں کے لیے ناجائز ہے کیونکہ یہ عورتوں کی خوشبو ہے۔
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں رات کے وقت اپنے گھر آیا اور میرے ہاتھوں پر زخم تھے۔
میرے ہاتھوں پر گھر والوں نے زعفران لگایا۔
جب میں صبح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام عرض کیا۔
آپ نے میرے سلام کا جواب نہ دیا اور نہ مجھے خوش آمدید ہی کہا۔
فرمایا: جاؤ اسے دھو کر آؤ۔
میں اس کے اثرات ختم کر کے دوبارہ حاضر خدمت ہوا تو آپ نے میرے سلام کا جواب بھی دیا اور مجھے خوش آمدید بھی کہا۔
(سنن أبي داود، السنة، حدیث: 4601)
اس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے: اللہ کے فرشتے نہ تو کافر کے جنازے میں شریک ہوتے ہیں اور نہ اس کے گھر ہی آتے ہیں جو زعفران کی خوشبو لگانے والا ہو۔
۔
۔
(سنن أبي داود، الترجل، حدیث: 4176) (2)
البتہ عورتیں زعفران اور زعفرانی رنگ استعمال کر سکتی ہیں۔
کے ساتھ خاص ہے، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی بخاری شریف میں روایت ہے کہ میں زرد رنگ میں کپڑے اس لیے رنگتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زرد رنگ میں رنگے ہوئے کپڑے پہنے دیکھا ہے، مسلم شریف میں بھی یہ روایت باب الحج میں گزر چکی ہے اور زعفران کا رنگ بھی زرد ہے، لیکن اگر خوشبو ممانعت کا سبب ہو تو پھر یہ حدیث زعفران کے جواز کی دلیل نہیں بن سکتی۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفران لگانے سے منع فرمایا ہے۔ اور اسماعیل کی روایت میں «عن التزعفر للرجال» کے بجائے «أن يتزعفرالرجل» ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4179]
عورتوں کے لیئے گھر کے اندر خاوند کے سامنے زعفران یا دیگر خوشبوؤں کا استعمال جائز ہے۔
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مردوں کو زعفرانی رنگ لگانے سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5258]
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی (حالت احرام میں) زعفران لگائے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2708]
انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ آدمی (حالت احرام میں) زعفران لگا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2707]