صحيح مسلم
كتاب الإيمان— ایمان کے احکام و مسائل
باب أَدْنَى أَهْلِ الْجَنَّةِ مَنْزِلَةً فِيهَا: باب: جنتوں میں سب سے کم تر درجہ والے کا بیان۔
حدیث نمبر: 192
حَدَّثَنَا هَدَّابُ بْنُ خَالِدٍ الأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ ، وَثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ أَرْبَعَةٌ ، فَيُعْرَضُونَ عَلَى اللَّهِ ، فَيَلْتَفِتُ أَحَدُهُمْ ، فَيَقُولُ : أَيْ رَبِّ ، إِذْ أَخْرَجْتَنِي مِنْهَا فَلَا تُعِدْنِي فِيهَا ، فَيُنْجِيهِ اللَّهُ مِنْهَا " .حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوزخ سے چار آدمی نکالے جائیں گے، اور انہیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، تو ان میں سے ایک مڑ کر دیکھے گا، اور کہے گا: اے میرے رب! جب تو نے مجھے اس سے نکال ہی دیا ہے، تو اب اس میں نہ لوٹا، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس سے نجات دے دے گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
✍️ مولانا عبد العزیز علوی
حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے، کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’دوزخ سے چار آدمی نکالے جائیں گے، اور انھیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کیا جائے گا، تو ان میں سے ایک مڑ کر دیکھےگا، اور کہے گا: اے میرے رب! جب تو نے مجھے ا س سے نکال ہی دیا ہے، تو اب اس میں نہ لوٹا، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس سے نجات دے دے گا۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:474]
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل:
وہ اللہ کی رحمت کا امیداوارہوگا، تو اللہ تعالیٰ اس پررحم فرمائےگا، اسےنجات دےگا۔
وہ اللہ کی رحمت کا امیداوارہوگا، تو اللہ تعالیٰ اس پررحم فرمائےگا، اسےنجات دےگا۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 474 سے ماخوذ ہے۔