کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ظہر سے پہلے والی چار رکعات پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 39214
٣٩٢١٤ - حدثنا شبابة بن سوار عن ليث بن سعد عن ابن شهاب عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك أن جابر بن عبد اللَّه أخبره أن النبي ﷺ كان يجمع بين الرجلين من قتلى أحد في قبر واحد، وأمر بدفنهم بدمائهم، ولم يصل عليهم ولم يغسلوا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے شہداء کو ایک قبر میں دو دو کو جمع فرمایا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو ان کے خون سمیت دفن کرنے کا حکم ارشاد فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان پر جنازہ نہیں پڑھایا۔ اور نہ ہی ان کو غسل دیا گیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39214
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (١٣٤٣)، وأبو داود (٣١٣١٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39214، ترقيم محمد عوامة 37610)
حدیث نمبر: 39215
٣٩٢١٥ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن أسامة بن زيد (عن الزهري) (١) عن أنس قال: لما كان يوم أحد مر النبي ﷺ بحمزة وقد جدع ومثّل به، فقال: "لولا أن تجد صفية لتركته حتى يحشره اللَّه من بطون السباع والطير"، ولم يصل على أحد من الشهداء وقال: "أنا شهيد عليكم اليوم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب احد کا دن تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت حمزہ کے پاس سے گزرے اور ان کے ناک کو کاٹ دیا گیا تھا اور ان کو مثلہ بنادیا گیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اگر یہ بات نہ ہوتی کہ (ان کو) صفیہ پالے گی تو میں ان کو (یونہی) چھوڑ دیتا یہاں تک کہ اللہ پاک ان کو درندوں اور پرندوں کے پیٹوں سے جمع فرماتے ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہداء میں سے کسی پر جنازہ نہیں پڑھایا۔ اور فرمایا : میں آج تم پر گواہ ہوں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : شہید پر جنازہ پڑھا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الرد على أبي حنيفة / حدیث: 39215
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39215، ترقيم محمد عوامة 37611)