٣٩٢١٦ - حدثنا ابن عيينة عن عبد الكريم عن حسان بن بلال قال: رأيت عمار ابن ياسر توضأ (وخلل) (١) لحيته، فقلت له فقال: رأيت النبي ﷺ يفعله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن بلال فرماتے ہیں کہ میں نے عمار بن یاسر کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی داڑھی میں خلال کیا۔ میں نے ان سے کہا : تو انہوں نے فرمایا : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے دیکھا ہے۔
٣٩٢١٧ - حدثنا ابن نمير عن إسرائيل عن عامر بن شقيق عن وائل قال: رأيت عثمان توضأ فخلل لحيته ثلاثًا ثم (قال) (١): رأيت النبي ﷺ يفعله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل بیان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عثمان کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی داڑھی کا تین مرتبہ خلال فرمایا۔ پھر فرمایا؛ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے ہوئے دیکھا۔
٣٩٢١٨ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان يخلل لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
٣٩٢١٩ - [حدثنا (١) هشيم عن أبي حمزة قال: رأيت ابن عباس يخلل لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ سے منقول ہے کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی کا خلال کرتے دیکھا۔
٣٩٢٢٠ - حدثنا معتمر عن أبي (معن) (١) قال: رأيت أنسا يخلل لحيته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو اپنی داڑھی کا خلال کرتے دیکھا۔
٣٩٢٢١ - حدثنا ابن نمير عن (عبيد اللَّه) (١) عن نافع عن ابن عمر أنه كان يخلل لحيته] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں منقول ہے کہ وہ اپنی داڑھی کا خلال کیا کرتے تھے۔
٣٩٢٢٢ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن عمر بن (سليم) (٢) الباهلي عن أبي غالب قال: رأيت أبا أمامة توضأ ثلاثًا (ثلاثًا) (٣)، وخلل لحيته وقال: رأيت (رسول اللَّه) (٤) ﷺ فعله (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو غالب فرماتے ہیں کہ میں نے ابو امامہ کو دیکھا کہ انہوں نے تین تین مرتبہ وضو کیا اور اپنی داڑھی کا خلال کیا۔ اور کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کرتے دیکھا ہے۔
٣٩٢٢٣ - حدثنا يحيى بن آدم حدثنا حسن بن صالح عن موسى بن أبي عائشة عن رجل عن يزيد الرقاشي أن النبي ﷺ خلل لحيته (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی داڑھی کا خلال فرمایا۔
٣٩٢٢٤ - حدثنا وكيع حدثنا (الهيثم) (١) بن (جماز) (٢) عن يزيد بن أبان عن أنس أن النبي ﷺ قال: "أتاني (جبرئيل) (٣) فقال: إذا توضأت ⦗٣٢٢⦘ فخلل (لحيتك) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے پاس جبرائیل آئے اور انہوں نے فرمایا : جب آپ وضو کریں تو اپنی داڑھی کا خلال کیا کریں۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : وہ داڑھی کا خلال کرنے کی رائے نہیں رکھتے تھے۔