حدیث نمبر: 39126
٣٩١٢٦ - حدثنا أبو الأحوص عن سماك عن جابر (١) بن سمرة قال: كانت للنبي ﷺ خطبتان يجلس بينهما يقرأ القرآن ويذكر الناس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دو خطبے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں بیٹھتے تھے، قرآن پڑھتے تھے اور لوگوں کو تذکیر کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 39127
٣٩١٢٧ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان النبي ﷺ يخطب قائما، ثم يجلس، ثم يقوم فيخطب خطبتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ جاتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوتے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے ارشاد فرماتے ۔
حدیث نمبر: 39128
٣٩١٢٨ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن أبي ذئب عن صالح مولى (التوأمة) (١) قال: استخلف مروان أبا هريرة على المدينة، فكان يصلي بنا (يوم) (٢) الجمعة فيخطب خطبتين ويجلس جلستين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح مولی التوامہ بیان کرتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا خلیفہ بنایا تو آپ ہمیں جمعہ پڑھاتے تھے اور دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور دو مرتبہ بیٹھتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : امام صرف ایک مرتبہ بیٹھے گا۔