حدیث نمبر: 39071
٣٩٠٧١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جعفر بن محمد عن أبيه أن النبي ﷺ قضى بيمين وشاهد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔ راوی کہتے ہیں : اور علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ نے (بھی) تمہارے سامنے اسی پر فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 39072
٣٩٠٧٢ - قال: (١) قضى بها علي بين أظهركم (٢).
حدیث نمبر: 39073
٣٩٠٧٣ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) عن سيف بن سليمان عن قيس بن سعد عن عمرو بن دينار عن ابن عباس أن النبي ﷺ قضى بيمين وشاهد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور قسم کی بنیاد پر فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 39074
٣٩٠٧٤ - حدثنا ابن علية عن سوار (عن) (١) ربيعة قال: قلت له: في شهادة شاهد ويمين الطالب، قال: وجد في كتب سعد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سوار، حضرت ربیعہ کے بارے میں فرماتے ہیں کہ میں نے ان سے ایک گواہ اور قسم کے بارے میں پوچھا ؟ تو انہوں نے فرمایا : حضرت سعد کے خط میں یہ چیز موجود تھی۔
حدیث نمبر: 39075
٣٩٠٧٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن عجلان عن أبي الزناد [أن عمر بن عبد العزيز كتب إلى عبد الحميد أن يقضي باليمين مع الشاهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزناد بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز نے عبد الحمید کو خط لکھا کہ گواہ کے ساتھ قسم کی بنیاد پر فیصلہ کرے۔ ابو الزناد کہتے ہیں کہ مجھے ان کے شیوخ یا اکابر میں سے کسی شیخ نے یہ خبر دی کہ حضرت شریح نے اسی پر فیصلہ فرمایا ۔
حدیث نمبر: 39076
٣٩٠٧٦ - قال (أبو) (١) الزناد] (٢): (وأخبرني) (٣) شيخ (من) (٤) مشيختهم أو من كبرائهم أن شريحا قضى بذلك.
حدیث نمبر: 39077
٣٩٠٧٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن حصين قال: قَضَى عليَّ عبدُ اللَّه ابن عتبة بشهادة شاهد ويمين الطالب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن عتبہ نے مجھ پر (میرے خلاف) ایک گواہ اور ایک قسم کی بنیاد پر فیصلہ کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : یہ جائز نہیں ہے۔