حدیث نمبر: 39067
٣٩٠٦٧ - حدثنا عبد العزيز بن عبد الصمد العمي عن مطر عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا طلاق (إلا بعد نكاح، [ولا عتق) (١) إلا بعد ملك] (٢) " (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد اور آزادی نہیں ہوتی مگر ملکیت کے بعد۔
حدیث نمبر: 39068
٣٩٠٦٨ - حدثنا حماد بن خالد عن هشام بن سعد عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: لا طلاق إلا بعد (نكاح) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد۔
حدیث نمبر: 39069
٣٩٠٦٩ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن محمد بن المنكدر عمن سمع طاوسا يقول قال: النبي ﷺ (١): "لا طلاق إلا بعد نكاح"] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد۔
حدیث نمبر: 39070
٣٩٠٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن عبد الملك بن ميسرة عن النزال بن (سبرة) (١) عن علي قال: لا طلاق إلا بعد نكاح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں۔ طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اگر کسی عورت کو طلاق دینے کی قسم کھائی پھر اس عورت سے شادی کرلی تو عورت کو طلاق ہوجائے گی۔