حدیث نمبر: 39012
٣٩٠١٢ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن سالم عن أبيه قال: قال النبي ﷺ: "من اقتنى كلبا إلا كلب صيد أو ماشية نقص من أجره كل يوم قيراطان" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص شکاری کتے کے سوا کتا پالے گویا جانوروں کی دیکھ بھال والے کتے کے سوا کتا پالے تو اس کے اجر میں سے روزانہ دو قیراط کمی واقع ہوگی۔
حدیث نمبر: 39013
٣٩٠١٣ - حدثنا ابن عيينة عن عبد اللَّه بن دينار قال: ذهبت مع ابن عمر إلى بني معاوية فنبحت علينا كلاب فقال: (قال) (١) رسول اللَّه ﷺ: " (٢) من (اقتنى) (٣) كلبا إلا كلب ضارية أو ماشية نقص من أجره كل يوم قيراطان" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ہمراہ بنی معاویہ کی طرف گیا۔ تو ہم پر کتوں نے بھونکنا شروع کیا۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے۔ جس نے شکاری کتے کے سوا یا جانوروں کی دیکھ بھال والے کتے کے سوا کتا پالا تو اس آدمی کے ثواب میں سے روزانہ دو قیراط کی کمی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 39014
٣٩٠١٤ - حدثنا عفان عن سليم بن حيان قال: سمعت أبي يحدث عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "من اتخذ كلبا ليس بكلب زرع ولا صيد ولا ماشية فإنه ينقص من أجره كل يوم قيراط" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جس نے بھی وہ کتا رکھا جو کھیتی شکار اور جانوروں کے لئے ضروری نہیں تھا تو اس کے اجر میں سے روزانہ ایک قیراط کمی ہوجائے گی۔
حدیث نمبر: 39015
٣٩٠١٥ - حدثنا خالد بن مخلد عن مالك بن أنس عن يزيد بن خصيفة عن السائب بن يزيد عن (سفيان) (١) بن أبي زهير قال: سمعت النبي ﷺ يقول: "من اقتنى كلبا لا يغني عنه زرعا ولا ضرعا نقص من عمله كل يوم قيراط"، فقيل له: أنت سمعته من رسول اللَّه ﷺ؟ قال: أي ورب هذا المسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے کتا پالا نہ تو اسے کھیتی میں استعمال کیا اور نہ جانوروں کی حفاظت میں تو اس کے عمل سے ہر روز ایک قیراط کم ہوجاتا ہے۔ راوی سے پوچھا گیا : کیا آپ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ فرمان سنا ہے۔ انہوں نے فرمایا : ہاں۔ اس مسجد کے رب کی قسم۔
حدیث نمبر: 39016
٣٩٠١٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه قال: من اقتني كلبا إلا كلب قنص أو كلب ماشية نقص من عمله كل يوم قيراط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ فرماتے ہیں جس نے کھیتی یا جانوروں کی حفاظت کے علاوہ کتا پالا تو ہر روز اس کے عمل سے ایک قیراط کم ہوجاتا ہے۔