حدیث نمبر: 38837
٣٨٨٣٧ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران بن حصين أن رجلًا كان له ستة أعبد فاعتقهم عند موته، فأقرع النبي ﷺ بينهم فأعتق اثنين وأرق أربعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے پاس چھ غلام تھے، اس نے انہیں اپنی موت کے وقت آزاد کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں قرعہ اندازی کی اور ان میں سے دو کو آزاد ‘ اور چار کو غلام قرار دے دیا۔
حدیث نمبر: 38838
٣٨٨٣٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل عن عبد اللَّه بن المختار عن محمد بن زياد عن أبي هريرة عن النبي ﷺ نحوه أو مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی روایت نقل کی ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا کہ : ایسی آزادی کا کوئی اعتبار نہیں اور وہ قرعہ اندازی کے بھی قائل نہیں ہیں۔