٣٨٨٣٤ - حدثنا عبدة عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه أن النبي ﷺ لاعن بين رجل (وامرأته) (١) وقال: "عسى أن يجيء به أسود جعدًا"، فجاءت به أسود جعدًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرد اور اس کی عورت کے درمیان لعان کروایا اور فرمایا، امید ہے کہ اس عورت کا سیاہ رنگ بچہ پیدا ہو۔ پس اس عورت کا سیاہ رنگ بچہ پیدا ہوا۔
٣٨٨٣٥ - حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي ﷺ لاعن (بالحمل) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل کی بنیاد پر لعان کروایا۔
٣٨٨٣٦ - حدثنا وكيع عن (١) ابن أبي خالد عن الشعبي في رجل تبرأ مما في بطن امرأته، قال: (يلاعنها) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے اس آدمی کے بارے میں یہ فتویٰ منقول ہے جو اپنی عورت کے حمل سے براءت کا اظہار کرے ، کہ ایسا آدمی عورت سے لعان کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : وہ حمل (کے انکار کی بنیاد) پر لعان کے قائل نہ تھے۔