کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: (ہدی) حرم کی طرف قربانی کے لئے بھیجے جانے والے جانور کو زخم لگانے کا بیان
حدیث نمبر: 38832
٣٨٨٣٢ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف قال: أخذ بيدي (زياد) (١) بن أبي الجعد فأوقفني على (شيخ) (٢) (بالرقة) (٣) يقال له، وابصة بن معبد، قال: صلى رجل خلف الصف وحده فأمره النبي ﷺ وهي أن يعيد (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہلال بن یساف سے منقول ہے کہ زیاد بن ابی الجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رق میں ایک استاد کے پاس ٹھہرا دیا جن کو وابصہ بن معبد کہا جاتا تھا، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نماز کے اعادہ کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 38833
٣٨٨٣٣ - حدثنا ملازم بن عمرو عن عبد اللَّه بن بدر قال: حدثني عبد الرحمن ابن علي بن شيبان عن أبيه (١) علي بن شيبان، وكان من الوفد، قال: خرجنا حتى قدمنا على نبي اللَّه ﷺ فبايعناه وصلينا خلفه، فرأى رجلًا يصلي خلف (الصفوف) (٢)، قال: فوقف عليه نبي اللَّه ﷺ حتى انصرف، فقال: "استقبل صلاتك، فلا صلاة للذي خلف الصف" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمان بن علی رضی اللہ عنہ بن شیبان، اپنے والد علی رضی اللہ عنہ بن شیبان سے، جو کہ وفد کا ایک حصہ تھے، سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نکلے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی، اور ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا، راوی کہتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی نماز دوبارہ پڑھو، اس لئے کہ صف کے پیچھے کھڑے ہونے والے کی نماز نہیں ہوتی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : اس کی یہ نماز جائز ہے۔