کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
حدیث نمبر: 38597
٣٨٥٩٧ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن معبد بن خالد عن حذيفة بن أسيد قال: آخر من يحشر من هذه الأمة رجلان من قريش (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید فرماتے ہیں کہ اس امت میں سب سے آخر میں قریش کے دو آدمیوں کا حساب ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38597
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن عساكر ١٦/ ٢٥، والحاكم ٤/ ٥٦٦، وورد مرفوعًا، أخرجه نعيم بن حماد (١٧٥٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38597، ترقيم محمد عوامة 37001)
حدیث نمبر: 38598
٣٨٥٩٨ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: أخبرت أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إن آخر من يحشر من هذه الأمة رجلان من (قريش) (١) "] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اس امت میں سب سے آخر میں قریش کے دو آدمیوں کا حساب ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38598
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ قيس بن أبي حازم تابعي، وورد موقوفًا على قيس، أخرجه ابن المبارك في الزهد (١٦٠٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38598، ترقيم محمد عوامة 37002)
حدیث نمبر: 38599
٣٨٥٩٩ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: تمتع رسول اللَّه ﷺ وأبو بكر وعمر (وعثمان) (١) وأول من نهى ⦗١٥٠⦘ عنه معاوية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نے حج تمتع فرمایا اور اس سے سب سے پہلے حضرت معاویہ نے منع فرمایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38599
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال ليث، أخرجه أحمد (٢٦٦٤)، والترمذي (٨٢٢)، والطحاوي ٢/ ١٤١، والطبراني (١٠٩٦٥).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38599، ترقيم محمد عوامة 37003)
حدیث نمبر: 38600
٣٨٦٠٠ - حدثنا ابن بشر حدثنا مسعر عن عبد الملك بن ميسرة عن مصعب بن سعد عن كعب قال: أول من يأخذ (بحلقة) (١) باب الجنة فيفتح له محمد ﷺ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جنت کے دروازے کے حلقے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پکڑیں گے اور آپ کے لئے اسے کھول دیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38600
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38600، ترقيم محمد عوامة 37004)
حدیث نمبر: 38601
٣٨٦٠١ - حدثنا شاذان حدثنا جرير بن حازم قال: حدثنا (الزبير) (١) بن (الخريت) (٢) (عن) (٣) عكرمة عن كعب قال: كان أول ما نزل (٤) من التوراة (عشر) (٥) آيات، وهي العشر (التي) (٦) أنزلت في آخر الأنعام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب فرماتے ہیں کہ تورات کی سب سے پہلے دس آیات نازل ہوئیں اور یہ وہی دس آیات ہیں جو سورة الانعام کے آخر میں ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38601
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38601، ترقيم محمد عوامة 37005)
حدیث نمبر: 38602
٣٨٦٠٢ - حدثنا أسود بن (عامر) (١) عن حماد بن سلمة عن عطاء بن السائب عن عبد اللَّه بن حبيب (قال) (٢): يكون أول الآية عامًا وآخرها خاصًا، وقرأ هذه الآية: ﴿وَيَوْمَ الْقِيَامَةِ يُرَدُّونَ إِلَى أَشَدِّ الْعَذَابِ وَمَا اللَّهُ بِغَافِلٍ عَمَّا (تَعْمَلُونَ) (٣)﴾ [البقرة: ٨٥].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حبیب فرماتے ہیں کہ آیت کی ابتداء عام ہے اور اس کی انتہاء خاص ہے اور پھر آپ نے یہ آیت پڑھی { وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُرَدُّونَ إِلَی أَشَدِّ الْعَذَابِ ، وَمَا اللَّہُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38602
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38602، ترقيم محمد عوامة 37006)
حدیث نمبر: 38603
٣٨٦٠٣ - حدثنا شبابة (حدثنا) (١) شعبة عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن يزيد قال: سمعت ابن مسعود يقول في بني إسرائيل والكهف ومريم وطه والأنبياء: هن من (العتاق) (٢) الأول، وهن من تلادي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں کہ سورة بنی اسرائیل، سورة کہف، سورة مریم ، سورة طہ اور سورة الانبیاء مکہ میں نازل ہونے والی ابتدائی سورتیں ہیں اور میں نے سب سے پہلے انہی سورتوں کو سیکھا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38603
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤٣١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38603، ترقيم محمد عوامة 37007)
حدیث نمبر: 38604
٣٨٦٠٤ - حدثنا إسحاق بن سليمان عن أبي جعفر (١) قال: مكتوب في الكتاب الأول: مثل أبي بكر مثل القطر حيثما وقع نفع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ پہلی کتابوں میں حضرت ابوبکر کے بارے میں لکھا ہے ان کی مثال بارش کی طرح ہے جہاں بھی برسے فائدہ دیتی ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38604
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38604، ترقيم محمد عوامة 37008)
حدیث نمبر: 38605
٣٨٦٠٥ - حدثنا الثقفي عن يونس عن الحسن أن النبي ﷺ قال: "أنا أول من تنشق عنه الأرض وأول شافع" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میری قبر کو کھولاجائے گا اور میں پہلا سفارش کرنے والا ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38605
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الحسن تابعي، أخرجه ابن جرير ٢٤/ ٣١، وحماد بن إسحاق في تركة النبي ص ١٣٩.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38605، ترقيم محمد عوامة 37009)
حدیث نمبر: 38606
٣٨٦٠٦ - حدثنا (أحوص) (١) بن (جوّاب) (٢) عن يونس (عن) (٣) أبي إسحاق عن عمرو بن بعجة قال: إن أول ذل دخل على العرب قتل الحسين بن علي وادعاء زياد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن بعجہ کہتے ہیں کہ عرب میں سب سے پہلی ذلت جو داخل ہوئی وہ حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ کی شہادت اور زیاد کا دعویٰ تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38606
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38606، ترقيم محمد عوامة 37010)
حدیث نمبر: 38607
٣٨٦٠٧ - حدثنا معاوية بن عمرو حدثنا زائدة عن سليمان الأعمش عن أبي خالد الوالبي عن جابر بن سمرة قال: أول الناس رمى بسهم في سبيل اللَّه تعالى سعد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے راستے میں سب سے پہلے تیر چلانے والے حضرت سعد بن ابی وقاص ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38607
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ أبو خالد الوالبي صدوق.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38607، ترقيم محمد عوامة 37011)
حدیث نمبر: 38608
٣٨٦٠٨ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن عن أبيه عن رجل من ثقيف قال: استشار (١) رجل من ثقيف عمر أن يحصب المسجد (٢) فقال: يا أمير المؤمنين إنه أوطأ وأغفر للنخامة والمخاط، فقال عمر: حصّبوه من الوادي (المبارك) (٣) من العقيق، فكان أوّل من حصب المسجد عمر ﵁ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
قبیلہ ثقیف کے آدمی فرماتے ہیں کہ بنو ثقیف کے ایک آدمی نے حضرت عمر سے مشورہ کیا کہ مسجد میں گھاس بچھا دی جائے۔ انہوں نے عرض کیا کہ اے امیر المومنین یہ زیادہ آرام دہ چیز ہے، تھوک اور گندگی وغیرہ کو چھپانے والی ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ مسجد میں مبارک وادی یعنی وادی عقیق کی گھاس بچھاؤ۔ پس مسجد میں سب سے پہلے گھاس بچھانے والے حضرت عمر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38608
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38608، ترقيم محمد عوامة 37012)
حدیث نمبر: 38609
٣٨٦٠٩ - حدثنا الأحمر عن الأعمش عن إبراهيم قال: أول (ما أحدثوا) (١) القراءةَ خلف الإمام: المختار، وكانوا لا يقرؤون.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سب سے پہلے قراءت مختار نے شروع کرائی۔ اسلاف امام کے پیچھے قرائت نہیں کیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38609
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38609، ترقيم محمد عوامة 37013)
حدیث نمبر: 38610
٣٨٦١٠ - حدثنا حميد عن (حسن) (١) عن مطرف عن الحكم (قال) (٢): عمر أول من جعل الدية عشرة عشرة في أعطيات المقاتلة دون الناس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ جنگ کے سالانہ وظیفوں میں سب سے پہلے حضرت عمر نے دیت کے دس دس اونٹ دیئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38610
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38610، ترقيم محمد عوامة 37014)
حدیث نمبر: 38611
٣٨٦١١ - حدثنا محمد بن عبيد عن ((ابن) (١) إسحاق) (٢) عن عبد اللَّه بن أبي نجيح وعبد اللَّه بن أبي بكر قالا: أول من من الصلاة عند القتل خبيب بن عدي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو نجیح اور حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ قتل کے وقت سب سے پہلے حضرت خبیب بن عدی نے نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38611
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ ابن أبي نجيح وعبد اللَّه بن أبي بكر تابعيان، وأخرجه أبو نعيم في الحلية ١/ ١١٣ من حديث ابن أبي نجيح عن مارية مولاة حجير بن أبي إيهاب، وصرح ابن إسحاق بالسماع عنده.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38611، ترقيم محمد عوامة 37015)
حدیث نمبر: 38612
٣٨٦١٢ - حدثنا قبيصة عن ابن عيينة عن (مجالد) (١) عن الشعبي عن صعصعة قال: أول من جمع القرآن وورث الكلالة: أبو بكر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صعصعہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے قرآن جمع کرنے والے اور کلالہ کو وارث بنانے والے حضرت ابوبکر ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38612
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف مجالد، أخرجه أحمد في العلل ٢/ ٥٨، وأبو عروبة (١٠٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38612، ترقيم محمد عوامة 37016)
حدیث نمبر: 38613
٣٨٦١٣ - حدثنا وكيع حدثنا الأعمش عن أبي وائل عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ (١): "أول ما يقضى بين الناس يوم القيامة في الدماء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے خون کا حساب کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38613
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٧٨)، وأحمد (٤٢١٣)، وأصله عند البخاري (٦٨٦٤).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38613، ترقيم محمد عوامة 37017)
حدیث نمبر: 38614
٣٨٦١٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (شقيق) (١) بن سلمة عن عمرو بن شرحبيل قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول ما يقضى فيه يوم القيامة بين الناس في الدماء" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شرحبیل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے خون کا حساب کیا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38614
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عمرو تابعي، وأخرجه النسائي (٣٤٥٨)، وعبد الرزاق (١٩٧١٧)، وابن الأثير في أسد الغابة ٤/ ٢٥٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38614، ترقيم محمد عوامة 37018)
حدیث نمبر: 38615
٣٨٦١٥ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: مكر رسول اللَّه ﷺ يوم أحد بالمشركين، (وكان) (١) ذلك أول يوم مكر فيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احد کے دن مشرکین سے خفیہ تدبیر فرمائی اور یہ آپ کی پہلی خفیہ تدبیر تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38615
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الشعبي تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38615، ترقيم محمد عوامة 37019)
حدیث نمبر: 38616
٣٨٦١٦ - حدثنا محمد بن الحسن الأسدي حدثنا (الصعق) (١) بن (حزن) (٢) عن أبي (جمرة) (٣) الضبعي عن ابن عباس قال: أول العرب هلاكا قريش وربيعة، ⦗١٥٤⦘ (قالوا) (٤): وكيف؟ قال: أما قريش (فيهلكها) (٥) الملك، وأما ربيعة فتهلكها الحمية (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرب میں سب سے پہلے ہلاک ہونے والے قریش اور ربیعہ ہیں۔ قریش کو بادشاہت نے ہلاک کیا اور ربیعہ کو حمیت نے ہلاک کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38616
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ محمد بن الحسن ضعيف، أخرجه ابن أبي الدنيا في الإشراف (٢٥٦).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38616، ترقيم محمد عوامة 37020)
حدیث نمبر: 38617
٣٨٦١٧ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا ثابت بن زيد عن برد عن مكحول قال: أول الأرض خرابا: (أرمينية) (١) ثم مصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ارمینیہ کا علاقہ ویران ہوگا پھر مصر کا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38617
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38617، ترقيم محمد عوامة 37021)
حدیث نمبر: 38618
٣٨٦١٨ - حدثنا محمد بن الحسن حدثنا يزيد بن إبراهيم عن ليث عن مجاهد في قوله: ﴿سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى﴾ [النجم: ١٤]، قال: أول يوم من الآخرة، وآخر يوم من الدنيا فهو حيث ينتهي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد قرآن مجید کی آیت { سِدْرَۃِ الْمُنْتَہَی } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ یہ آخرت کا پہلا اور دنیا کا آخری دن ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38618
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38618، ترقيم محمد عوامة 37022)
حدیث نمبر: 38619
٣٨٦١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي ظبيان عن ابن عباس قال: أول ما خلق اللَّه القلم ثم [خلق النون (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پھر دوات کو پیدا کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38619
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢٩/ ١٤، والخطيب ٩/ ٥٩، وعبد الرزاق في التفسير ٣/ ٣٠٧، والحاكم ٢/ ٥٤٠، والبيهقي ٩/ ٣، ووكيع في نسخته [٤]، والفريابي في القدر (٧٧)، وأبو الشيخ في الفضاء (٨٩٧)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (٨٧٢)، والآجري في الشريعة (١٨٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38619، ترقيم محمد عوامة 37023)
حدیث نمبر: 38620
٣٨٦٢٠ - حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن أبيه عن الحكم عن بعض أصحابه عن ابن عباس قال: أول ما خلق اللَّه القلم، (و) (٢)] (٣)، خلقت له ⦗١٥٥⦘ النون وهي الدواة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے قلم کو پھر اس کے لئے دوات کو پیدا کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38620
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38620، ترقيم محمد عوامة 37024)
حدیث نمبر: 38621
٣٨٦٢١ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن نافع عن ابن عمر قال: دخلها ١ رسول اللَّه ﷺ والفضل وأسامة بن زيد وطلحة بن عثمان (١) قال (ابن) (٢) عمر: فدخلت، فكان أول من لقيت (بلالا) (٣) (فقلت) (٤): أين صلى النبي ﷺ؟ فقال: بين هاتين الساريتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ خانہ کعبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت فضل، حضرت اسامہ بن زید، حضرت طلحہ بن عثمان داخل ہوئے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں بھی اس میں داخل ہوا اور میں نے حضرت بلال سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی تھی ؟ انہوں نے فرمایا کہ ان دو ستونوں کے درمیان۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38621
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38621، ترقيم محمد عوامة 37025)
حدیث نمبر: 38622
٣٨٦٢٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن أبي جابر محمد بن عبيد الكندي قال: قال علي لابن الكواء: تدري ما قال الأول؟ أحبب حبيبك هونا ما عسى أن يكون بغيضك يومًا ما، وأبغض بغيضك هونا ما عسى أن يكون حبيبك يوما ما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ابن کو اء سے کہا کہ کیا تم جانتے ہو کہ پہلے لوگوں نے حکمت کی پہلی بات کیا کہی ؟ وہ بات یہ تھی کہ اپنے دوست سے اعتدال کے ساتھ دوستی رکھو ہوسکتا ہے کہ ایک دن وہ تمہارا دشمن بن جائے اور اپنے دشمن سے اعتدال کے ساتھ دشمنی رکھو ہوسکتا ہے کہ ایک دن وہ تمہارا دوست بن جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38622
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38622، ترقيم محمد عوامة 37026)
حدیث نمبر: 38623
٣٨٦٢٣ - حدثنا هوذة بن خليفة عن (أبي خلدة عن عوف) (١) عن أبي العالية عن أبي ذر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "أول من يبدل سنتي رجل من بني أمية" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ سب سے پہلے میری سنت کو بنو امیہ کا ایک آدمی بدلے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38623
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لأنه من رواية أبي مخلد مهاجر بن مخلد، وهو صدوق إلا أن الخبر مضطرب؛ كما تمت الإشارة لذلك في المطالب العالية، وأخرجه أبو يعلى كما في المطالب (٤٤٦٣)، والدولابي ٢/ ٥٠٨، وابن عدي في الكامل ٣/ ١٦٤، وابن عساكر ٦٥/ ٢٥٠، والبيهقي في شعب الإيمان ٦/ ٤٦٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38623، ترقيم محمد عوامة 37027)
حدیث نمبر: 38624
٣٨٦٢٤ - حدثنا ابن نمير حدثنا مالك بن مغول عن سلمة بن كهيل عن أبي الزعراء قال: قال عبد اللَّه: إن أول ما تفقدون من دينكم الأمانة، وآخر ما تفقدون الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ دین میں سب سے پہلے امانت کا اور سب سے آخر میں نماز کا خاتمہ ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38624
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38624، ترقيم محمد عوامة 37028)
حدیث نمبر: 38625
٣٨٦٢٥ - حدثنا يحيى بن يعلى الأسلمي عن عبد اللَّه بن المؤمل عن أبي الزبير عن جابر قال: كان أول إسلام عمر، قال: قال عمر: (١) ضرب أختي المخاض، قال: فأخرجت من البيت، (فدخلت) (٢) (٣) في أستار الكعبة في ليلة قارة، قال: فجاء النبي ﷺ فدخل الحجر وعليه نعلاه، قال: فصلى ما شاء اللَّه ثم انصرف، فسمعت شيئًا لم أسمع مثله، فخرجت فاتبعته فقال: "من هذا؟ " فقلت: عمر، قال: "يا عمر ما تدعني ليلا و (لا) (٤) نهارًا" قال: فخشيت أن يدعو علي، فقلت: أشهد أن لا إله إلا اللَّه، وأنك رسول اللَّه، فقال: "يا عمر استره"، قال: فقلت: والذي ⦗١٥٧⦘ بعثك بالحق (لأعلننه كما أعلنت الشرك) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کے اسلام کی ابتدا کا واقعہ یہ ہوا کہ وہ فرماتے ہیں کہ ایک رات میری بہن کو درد زہ ہوا تو مجھے گھر سے نکال دیا گیا۔ میں ایک تاریک رات میں خانہ کعبہ کے پردوں میں داخل ہوگیا۔ اتنے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور آپ جوتوں کے ساتھ اندر داخل ہوئے اور جتنا اللہ نے چاہا اتنی نماز پڑھی۔ پھر میں نے ایک ایسی آواز سنی جو پہلے نہ سنی تھی۔ میں اس آواز کے پیچھے چل پڑا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کون ہے ؟ میں نے کہا کہ عمر ہوں۔ آپ نے فرمایا کہ اے عمر ! کیا بات ہے کہ تم ہمیں نہ دن میں چھوڑتے ہو نہ رات میں۔ مجھے اندیشہ ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے خلاف بددعا نہ کردیں۔ لہٰذا میں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ نے فرمایا اے عمر اس بات کو خفیہ رکھو۔ میں نے کہا کہ اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے جس طرح میں نے شرک کا اعلان کیا تھا میں ایمان کا بھی اعلان کروں گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38625
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال يحيى بن يعلى وعبد اللَّه بن المؤمل، أخرجه أبو نعيم ١/ ٣٩، وابن عساكر ٤٤/ ٢٩.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38625، ترقيم محمد عوامة 37029)
حدیث نمبر: 38626
٣٨٦٢٦ - حدثنا علي بن هاشم عن (أبيه) (١) عن محرز بن صالح (عن علي) (٢) أول من فرق بين (الشهود) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محرز بن صالح فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے گواہوں کے درمیان تفریق کرائی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38626
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38626، ترقيم محمد عوامة 37030)
حدیث نمبر: 38627
٣٨٦٢٧ - حدثنا ابن المبارك عن الأوزاعي عن عروة بن رويم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أول ما نهاني ربي عن عبادة (الأوثان) (١) وعن شرب الخمر وعن ملاحاة الرجال" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن رویم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے رب نے مجھے سب سے پہلے ان چیزوں سے منع کیا : بتوں کی عبادت کرنے سے، شراب پینے سے اور مردوں سے باہم گالی گفتار کرنے سے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38627
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه أبو داود في المراسيل (٥٠٦)، وهناد في الزهد (١١٥٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38627، ترقيم محمد عوامة 37031)
حدیث نمبر: 38628
٣٨٦٢٨ - حدثنا ابن المبارك عن معمر عن الزهري أن النبي ﷺ مر بأعرابي يبيع شيئًا فقال: "عليك بأول سومة -أو بأول السوم- فإن الربح مع السماح" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دیہاتی کے پاس سے گزرے اور اس سے فرمایا کہ تم پر پہلے معاہدے کی پاسداری لازم ہے۔ کیونکہ منافع سخاوت کے ساتھ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38628
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الزهري تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (١٦٧)، والبيهقي ٦/ ٣٦.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38628، ترقيم محمد عوامة 37032)
حدیث نمبر: 38629
٣٨٦٢٩ - حدثنا جعفر بن عون عن أبي العميس عن (عبد المجيد) (١) عن عبيد اللَّه (بن) (٢) عبد اللَّه بن عتبة قال: قال لي ابن عباس: تعلم أي آخر سورة ⦗١٥٨⦘ نزلت جميعًا؟ قلت (٣): ﴿إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ﴾ قال: صدقت (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن عتبہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مجھ سے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ سب سے آخر میں کون سی سورت پوری نازل ہوئی ؟ میں نے کہا جی ہاں، سورة النصر سب سے آخر میں نازل ہوئی۔ فرمایا کہ تم نے ٹھیک کہا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38629
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه مسلم (٣٠٢٤)، والنسائي (١١٧١٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38629، ترقيم محمد عوامة 37033)
حدیث نمبر: 38630
٣٨٦٣٠ - حدثنا جعفر بن عون عن إبراهيم (بن) (١) إسماعيل بن مجمع قال: حدثني الزهري عن قبيصة بن ذؤيب أن أبا سلمة كان ابن عمة رسول اللَّه ﷺ، وكان أول من هاجر بظعينته إلى أرض الحبشة ثم إلى (٢) المدينة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قبیصہ بن ذؤیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو سلمہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی کے بیٹے تھے۔ وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے اپنی سرزمین کو چھوڑ کر پہلے حبشہ اور پھر مدینہ کی طرف ہجرت کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38630
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لحال إبراهيم بن إسماعيل بن مجمع، وورد من حديث الزهري مرسلًا، أخرجه الحاكم ٤/ ١٧، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٢٣).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38630، ترقيم محمد عوامة 37034)
حدیث نمبر: 38631
٣٨٦٣١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن أبي إسحاق عن البراء قال: آخر آية أنزلت في القرآن: ﴿يَسْتَفْتُونَكَ قُلِ اللَّهُ يُفْتِيكُمْ فِي الْكَلَالَةِ﴾ [النساء: ١٧٦] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء کہتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی { یَسْتَفْتُونَک قُلَ اللَّہُ یُفْتِیکُمْ فِی الْکَلاَلَۃِ }
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38631
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند البخاري (٤٦٠٥)، وأخرجه البخاري (٤٣٦٤)، ومسلم (١٦١٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38631، ترقيم محمد عوامة 37035)
حدیث نمبر: 38632
٣٨٦٣٢ - حدثنا وكيع عن (ابن) (١) أبي خالد عن السدي قال: آخر آية أنزلت: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ [البقرة: ٢٨١] (الآية) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدی فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی : { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38632
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38632، ترقيم محمد عوامة 37036)
حدیث نمبر: 38633
٣٨٦٣٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير حدثنا مالك بن مغول عن عطية العوفي قال: آخر آية أنزلت: ﴿وَاتَّقُوا يَوْمًا تُرْجَعُونَ فِيهِ إِلَى اللَّهِ﴾ الآية.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطیہ عوفی فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں سب سے آخر میں یہ آیت نازل ہوئی : { وَاتَّقُوا یَوْمًا تُرْجَعُونَ فِیہِ إِلَی اللہِ }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38633
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38633، ترقيم محمد عوامة 37037)
حدیث نمبر: 38634
٣٨٦٣٤ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ميسرة أبي جميلة قال: إن أول يوم تكلمت فيه الخوارج يوم الجمل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرہ ابو جمیلہ فرماتے ہیں کہ خوارج نے سب سے پہلے جنگ جمل کے دن بات کی تھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38634
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38634، ترقيم محمد عوامة 37038)
حدیث نمبر: 38635
٣٨٦٣٥ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث بن سوار عن ابن سيرين قال: إن أول من طبخ الطلاء حتى ذهب ثلثاه وبقي ثلثه: عمر بن الخطاب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے طلاء کو جنہوں نے اتنا پکایا کہ اس کے دو ثلث ختم ہوگئے اور ایک تہائی باقی رہ گیا حضرت عمر بن خطاب ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38635
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، وابن سيرين لم يدرك عمر، وانظر: سنن النسائي (٥٢٢٧).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38635، ترقيم محمد عوامة 37039)
حدیث نمبر: 38636
٣٨٦٣٦ - حدثنا حسين عن زائدة عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: أول ما كتب النبي ﷺ (كتب) (١): باسمك اللهم فلما نزلت: ﴿بِسْمِ اللَّهِ مَجْرَاهَا وَمُرْسَاهَا﴾ [هود: ٤١] كتب: ﴿بِسْمِ اللَّهِ﴾، فلما نزلت: ﴿إِنَّهُ مِنْ سُلَيْمَانَ وَإِنَّهُ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ [النمل: ٣٠]، كتب: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے جو تحریر لکھی وہ بِاسْمِکَ اللَّہُمَّ تھی۔ پھر جب قرآن مجید کی آیت { بِسْمِ اللہِ مَجْرَاہَا وَمُرْسَاہَا } نازل ہوئی تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بسم اللہ لکھی۔ پھر جب قرآن مجید کی آیت {إِنَّہُ مِنْ سُلَیْمَانَ وَإِنَّہُ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ } نازل ہوئی تو آپ نے بسم اللہ الرحمن الرحیم پوری لکھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الأوائل / حدیث: 38636
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ الشعبي تابعي، وأخرجه عبد الرزاق في التفسير ٣/ ٨١.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38636، ترقيم محمد عوامة 37040)