حدیث نمبر: 38477
٣٨٤٧٧ - حدثنا أبو بكر عبد اللَّه بن محمد بن أبي شيبة الكوفي قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أبيه ومالك بن مغول، عن الحكم قال: كان أول من قضى بالكوفة هاهنا (سلمان) (١) بن ربيعة الباهلي، جلس أربعين يومًا لا يأتيه خصم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ کوفہ میں سب سے پہلے قضاء کا عہدہ سنبھالنے والے سلمان بن ربیعہ باہلی ہیں۔ وہ چالیس دن تک یوں ہی بیٹھے رہے کہ ان کے پاس کوئی مقدمہ ہی نہ آیا۔
حدیث نمبر: 38478
٣٨٤٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين قال: أول من أخرج المنبر في العيدين بشر بن مروان، وأول من أذن في العيدين زياد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عیدین کے لئے منبر بشر بن مروان نے نکالا اور سب سے پہلے عیدین کے لئے اذان زیاد نے دلوائی۔
حدیث نمبر: 38479
٣٨٤٧٩ - [حدثنا جرير عن (مغيرة) (١) عن الشعبي (قال) (٢): أول من خطب جالسًا معاوية حين كبر وكثر شحمه وعظم (بطنه) (٣)] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بیٹھ کر خطبہ حضرت معاویہ نے ارشاد فرمایا۔ لیکن یہ اس وقت ہوا جب وہ بوڑھے ہوگئے تھے، جسم فربہ اور پیٹ بڑھ گیا تھا۔
حدیث نمبر: 38480
٣٨٤٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي عن عثمان بن يسار عن تميم بن (حَذْلَم) (١) قال: أول (ما) (٢) سلم على أمير بالكوفة بالإمرة، قال: خرج المغيرة بن شعبة من القصر فعرض له رجل من كندة فسلم عليه بالإمرة، فقال: ما هذا؟ ما أنا إلا رجل منهم، فتركت زمانا ثم أقرها بعد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تمیم بن حذلم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے کوفہ کے امیر کو امارت کا سلام کیا گیا۔ ہوا یوں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ محل سے باہر آئے تو قبیلہ کندہ کے ایک آدمی نے انہیں امار ت کا سلام کیا۔ انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کیا اور فرمایا کہ یہ کیا ہے ؟ میں تو تم ہی میں سے ایک آدمی ہوں۔ پھر اس طرح کا سلام چھوڑ دیا گیا لیکن بعد کے ادوار میں پھر جاری ہوگیا۔
حدیث نمبر: 38481
٣٨٤٨١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ربيعة بن عثمان التيمي عن سعد بن إبراهيم عن أبيه قال: أول من خطب على المنابر إبراهيم خليل اللَّه ﷿.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے منبر پر خطبہ دینے والے حضرت ابراہیم خلیل اللہ ہیں۔
حدیث نمبر: 38482
٣٨٤٨٢ - حدثنا ابن نمير (عن) (١) يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب: إن إبراهيم أول الناس أضاف الضيف، وأول الناس اختتن، وأول الناس قلم (أظفاره) (٢) وجز شاربه واستحد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ ابراہیم سب سے پہلے آدمی ہیں جنہوں نے مہمانوں کی ضیافت کی، سب سے پہلے ان کے ختنے ہوئے، سب سے پہلے انہوں نے ناخن کاٹے، سب سے پہلے انہوں نے مونچھیں تراشیں اور سب سے پہلے انہوں نے زیر ناف بال صاف کئے۔
حدیث نمبر: 38483
٣٨٤٨٣ - حدثنا بن نمير عن يحيى بن سعيد عن (سعيد) (١) بن المسيب أن إبراهيم أول من رأى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: اللهم زدني وقارا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ بالوں کی سفیدی سب سے پہلے ابراہیم نے دیکھی۔ جب ان کے بال سفید ہوئے تو انہوں نے عرض کیا اے میرے رب ! یہ کیا ہے ؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ وقار ہے۔ انہوں نے عرض کیا اے اللہ ! میرے وقار میں اضافہ فرما۔
حدیث نمبر: 38484
٣٨٤٨٤ - حدثنا (١) ابن بشر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "عُرضت عليَّ النارُ فرأيت فيها عمرو بن لحُيّ بن قَمَعة بن خِندِف يَجرُّ قُصْبَه في النار، وهو أول من غيّر عهد إبراهيم ﵇ وسيّب السوائب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا کہ جہنم میرے سامنے لائی گئی، میں نے اس میں عمر و بن لحی بن قمعہ بن خندف کو دیکھا۔ اسے جہنم میں گھسیٹا جارہا تھا۔ وہ پہلا آدمی تھا جس نے ابراہیم کی شریعت میں تحریف کی اور بت رکھے۔
حدیث نمبر: 38485
٣٨٤٨٥ - حدثنا محمد بن (أبي) (١) عدي عن (حميد) (٢) عن الحسن بن مسلم (٣): أول من أحدث التسليم بمكة عبد الرحمن بن أبزى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن مسلم فرماتے ہیں کہ مکہ میں سب سے پہلے سلام عبد الرحمن بن ابزی نے کیا۔
حدیث نمبر: 38486
٣٨٤٨٦ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم (١): أول من نقص التكبير زياد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ تکبیر میں سب سے پہلے کمی کرنے والا زیاد ہے۔
حدیث نمبر: 38487
٣٨٤٨٧ - حدثنا قبيصة عن سفيان عن عاصم بن كليب عن أبيه عن خالد بن عُرْفُطَة قال: أول ما رأيت اختلاف أصحاب محمد (١) حين أهلَّ عثمان بحجة، وأهل علي بحجة وعمرة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن عرفطہ فرماتے ہیں کہ میں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سب سے پہلے اختلاف تب دیکھا جب حضرت عثمان نے حج کے لئے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حج اور عمرہ کے لئے احرام باندھا۔
حدیث نمبر: 38488
٣٨٤٨٨ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: أول من اتخذ (العودين) (١) وخطب جالسًا وأُذن قُدّامَه في العيد زياد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے جس نے خطبہ کے لئے دو لاٹھیاں پکڑیں، سب سے پہلے جس نے بیٹھ کر خطبہ دیا اور سب سے پہلے جس کے سامنے عید میں اذان دی گئی وہ زیاد تھا۔
حدیث نمبر: 38489
٣٨٤٨٩ - حدثنا يحيى بن آدم عن (حسن) (١) بن صالح عن (مجالد) (٢) قال: أول من أخذ من السوق أجرا زياد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجالد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے بازاروں سے ٹیکس زیاد نے لیا۔
حدیث نمبر: 38490
٣٨٤٩٠ - حدثنا ابن علية عن محمد بن إسحاق عن رجل عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك قال: كنت قائد أبي حين ذهب بصره، فكنت إذا خرجت معه إلى الجمعة فسمع التأذين استغفر لأبي أمامة أسعد بن زرارة ودعا له، فقلت له: يا أبت ما شأنك: إذا سمعت التأذين يوم الجمعة استغفرت لأبي أمامة ودعوت له وصليت عليه؟ قال: أي بني، إنه كان أول من جمّع بنا قبل (قدوم) (١) رسول اللَّه ﷺ في (نقيع) (٢) الخضمات في هزم بني بياضة، قال: وكم كنتم يومئذ؟ قال: كنا أربعين رجلًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی زائل ہوگئی تو میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز کے لئے جایا کرتا تھا۔ جب وہ جمعہ کی اذان سنتے تو ابو امامہ اسعد بن زرارہ کے لئے استغفار کرتے اور دعا کرتے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان ! جمعہ کے دن آپ ابو امامہ کے لئے دعا اور استغفار کیوں کرتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا بیٹا ! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (مدینہ منورہ کی طرف) تشریف لانے سے پہلے سب سے پہلے انہوں نے ہی ہمیں جمعہ کی نماز بنو بیاضہ کے چشمے اور چراگاہ کے پاس پڑھائی تھی۔ میں نے پوچھا کہ اس وقت آپ کتنے آدمی تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہم چالیس آدمی تھے۔
حدیث نمبر: 38491
٣٨٤٩١ - حدثنا بن أبي عدي عن بن عون عن محمد قال: (أول) (١) ما ⦗١٢٣⦘ سمعت في الجنازة: استغفروا له غفر اللَّه لكم، في جنازة (سعيد) (٢) بن أوس.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے سعید بن اوس کے جنازہ میں یہ آواز سنی گئی ” استغفروا لہ، غفر اللہ لکم “ تم ان کے لئے استغفار کرو اللہ تمہیں معاف فرمائے گا۔
حدیث نمبر: 38492
٣٨٤٩٢ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن المغيرة بن حكيم قال: أول من سن الصداق أربعمائة دينار: عمر بن عبد العزيز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ بن حکم فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے عورتوں کا مہر چار سو دینار حضرت عمر بن عبد العزیز نے طے فرمایا۔
حدیث نمبر: 38493
٣٨٤٩٣ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان (عن) (١) قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب [أن أم أيمن أمرت بالنعش للنساء (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عورتوں کی میت کو چارپائی پر رکھنے کا حکم سب سے پہلے حضرت ام ایمن نے دیا۔
حدیث نمبر: 38494
٣٨٤٩٤ - حدثنا أبو أسامة (قال) (١): حدثني سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن] (٢) شهاب قال: قدمت أم أيمن من الحبشة وهي أمرت بالنعش للنساء (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ حضرت ام ایمن حبشہ سے آئی تھیں، انہوں نے عورتوں کی میت کو چارپائی پر رکھنے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 38495
٣٨٤٩٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: سمعت عليًا يقول: رحمة اللَّه على (أبي) (١) بكر، [كان أول من جمع بين اللوحين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابوبکر پر اپنی رحمت فرمائیں، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے قرآن مجید کو دو تختیوں میں جمع کیا۔
حدیث نمبر: 38496
٣٨٤٩٦ - [حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن السدي عن عبد خير قال: سمعت عليًا يقول: رحمة اللَّه على أبي بكر] (١) هو أول من جمع بين اللوحين] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ حضرت ابوبکر پر اپنی رحمت فرمائیں، وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے قرآن مجید کو دو تختیوں میں جمع کیا۔
حدیث نمبر: 38497
٣٨٤٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن قيس بن مسلم عن طارق بن شهاب قال: أول من بدأ بالخطبة يوم العيد قبل الصلاة مروان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طارق بن شہاب کہتے ہیں کہ عید کے دن نماز سے پہلے سب سے پہلے خطبہ دینے والا مروان ہے۔
حدیث نمبر: 38498
٣٨٤٩٨ - حدثنا غندر عن شعبة عن حبيب بن الشهيد عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: أول من جهر (أو) (١) أول من أعلن التسليم في الصلاة: عمر بن الخطاب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز کے سلام کو سب سے پہلے اونچی آواز سے کہنے والے حضرت عمر بن خطاب ہیں۔
حدیث نمبر: 38499
٣٨٤٩٩ - حدثنا وكيع حدثنا هشام الدستوائي عن قتادة عن ابن المسيب قال: أول من أحدث الأذان في العيدين معاوية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد بن مسیب فرماتے ہیں کہ عیدین میں سے پہلے دو اذانیں حضرت معاویہ نے دلوائیں۔
حدیث نمبر: 38500
٣٨٥٠٠ - حدثنا وكيع حدثنا أبي (عن) (١) عاصم بن سليمان عن أبي قلابة [قال: أول من أحدث الأذان في العيدين ابن الزبير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ عیدین میں سب سے پہلے دو اذانیں حضرت عبد اللہ بن زبیر نے دلوائیں۔
حدیث نمبر: 38501
٣٨٥٠١ - حدثنا غندر عن (١) عاصم بن سليمان] (٢) عن (٣) شعبة عن سعد بن إبراهيم قال: سمعت أبا أمامة قال: أول من صلى الضحى ذو (الزوائد) (٤) رجل ⦗١٢٥⦘ كان يجيء إلى السوق في الحوائج فيصلي (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے چاشت کی نماز پڑھنے والے شخص کا نام ذو الزوائد ہے۔ وہ ایک آدمی تھا جو ضروریات کے لئے بازار جایا کرتا تھا اور وہاں چاشت کی نماز پڑھتا تھا۔
حدیث نمبر: 38502
٣٨٥٠٢ - حدثنا جرير عن ليث عن الحكم قال: أول من جعل للفرس سهمين عمر بن الخطاب، أشار به عليه رجل من بني تميم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ مال غنیمت میں گھڑ سوار کے لئے سب سے پہلے دو حصے حضرت عمر بن خطاب نے مقرر فرمائے۔ انہیں اس کا مشورہ بنو تمیم کے ایک آدمی نے دیا تھا۔
حدیث نمبر: 38503
٣٨٥٠٣ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: أول من جهر بالمعوذتين في الصلاة عبيد اللَّه بن زياد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ نماز میں معوذتین کو اونچی آواز سے سب سے پہلے عبید اللہ بن زیاد نے پڑھا۔
حدیث نمبر: 38504
٣٨٥٠٤ - حدثنا قتيبة بن سعيد حدثنا ليث بن سعد عن (ابن) (١) (الهاد) (٢) عن ابن شهاب قال: بلغنا أن خديجة بنت خويلد زوج النبي ﷺ كانت أول من آمن باللَّه ورسوله، وماتت قبل أن تفرض الصلاة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن شہاب فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین حضرت خدیجہ بنت خویلد اللہ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سب سے پہلے ایمان لائیں اور نماز کی فرضیت سے پہلے ان کا انتقال ہوگیا۔
حدیث نمبر: 38505
٣٨٥٠٥ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم ابن علية عن يونس قال: (كان) (١) من خلق الأولين: النظر في المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ پہلے لوگوں کی عادات میں سے قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا تھا۔
حدیث نمبر: 38506
٣٨٥٠٦ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني (أبو) (١) عمير عن أيوب عن رجل عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: أول من أحدث من نساء العرب جر ⦗١٢٦⦘ (الذيول) (٢) أم إسماعيل قال: لما فرت من سارة (أرخت) (٣) ذيلها (لتعفي) (٤) أثرها، وأول من طاف بين الصفا والمروة أم إسماعيل (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ عرب کی عورتوں میں سب سے پہلے دامن کو اسماعیل کی والدہ نے گھسیٹ کر چلنے کا رواج ڈالا۔ جب وہ سارہ کے یہاں سے روانہ ہوئیں تو انہوں نے اپنے دامن کو اپنے پیچھے لٹکتا ہوا چھوڑ دیا تاکہ ان کے نشانات قدم مٹ جائیں۔ اور صفا ومروہ کے درمیان سب سے پہلے طواف بھی اسماعیل کی والدہ نے کیا۔
حدیث نمبر: 38507
٣٨٥٠٧ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: أول من أظهر الإسلام سبعة: رسول اللَّه ﷺ، وأبو بكر، وبلال، وخباب، وصهيب، وعمار، وسمية أم عمار (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے ان لوگوں نے اسلام کا اظہار کیا : حضرت ابو بکر، حضرت بلال، حضرت خباب، حضرت صہیب، حضرت عمار، حضرت سمیہ ام عمار
حدیث نمبر: 38508
٣٨٥٠٨ - حدثنا حماد أبو (أسامة) (١) (عن إسماعيل) (٢) قال: حدثني عامر قال: حدثني عبد الرحمن بن (أبزى) (٣) قال: صليت مع عمر على زينب، وكانت أول نساء النبي ﷺ ماتت بعد النبي ﷺ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے ساتھ حضرت زینب کی نماز جنازہ ادا کی، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد انتقال کرنے والی پہلی عورت حضرت زینب ہیں۔
حدیث نمبر: 38509
٣٨٥٠٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن عمرو بن مرة عن أبي حمزة مولى الأنصار عن زيد بن أرقم قال: أول من أسلم مع رسول اللَّه ﷺ علي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے اسلام حضرت علی رضی اللہ عنہ نے قبول کیا۔ ابو حمزہ کہتے ہیں کہ میں نے ان کے اس قول کا تذکرہ ابراہیم سے کیا تو انہوں نے اس کا انکار کیا اور فرمایا کہ سب سے پہلے حضرت ابوبکر نے اسلام قبول کیا۔
حدیث نمبر: 38510
٣٨٥١٠ - فذكرته لإبراهيم فأنكره وقال: أبو بكر (١) (٢).
حدیث نمبر: 38511
٣٨٥١١ - حدثنا (جرير) (١) عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: جعل لرجل أواقٍ على أن يقتل النبي ﷺ فأطلعه اللَّه على ذلك، فأمر به فصلب، وكان أول من صلب في الإسلام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو ایک مرتبہ اس بات پر بہت سا مال دیا گیا کہ وہ نعوذ باللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کردے۔ اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات پر مطلع فرمادیاتو اس کو سولی پر چڑھانے کا حکم دیا۔ اسلام میں سب سے پہلے اسی شخص کو سولی چڑھایا گیا۔
حدیث نمبر: 38512
٣٨٥١٢ - حدثنا شبابة بن سوار حدثنا ليث بن سعد عن (يزيد) (١) بن أبي حبيب أنه سمع عبد اللَّه بن الحارث بن جزء الزبيدي يقول: (أنا أول من سمع النبي ﷺ يقول) (٢): "لا يبل أحدكم مستقبل القبلة"، وأنا أول من (حدث) (٣) الناس به (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث بن جزء زبیدی فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ” تم میں سے کوئی قبلہ کی طرف منہ کرکے پیشاب نہ کرے “ سب سے پہلے میں نے ہی اس بات کو لوگوں سے بیان کیا۔
حدیث نمبر: 38513
٣٨٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن زكريا قال: أول من ألف بين القبائل (١) مع رسول اللَّه ﷺ جهينة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا فرماتے ہیں کہ قبائل میں سب سے پہلے جس قبیلے نے ہزار کی تعداد میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کا اعلان کیا وہ قبیلہ جہینہ ہے۔
حدیث نمبر: 38514
٣٨٥١٤ - حدثنا وكيع (١) حدثنا إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: أول من بايع النبي ﷺ بيعة الرضوان أبو سنان الأسدي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دست مبارک پر بیعت رضوان سب سے پہلے ابو سنان اسدی نے کی۔
حدیث نمبر: 38515
٣٨٥١٥ - (حدثنا) (١) وكيع حدثنا سفيان عن منصور عن مجاهد قال: أول شهيد استشهد في الإسلام (سمية) (٢) أم عمار، طعنها أبو جهل بحربة في قبلها (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اسلام کی پہلی شہید حضرت عمار کی والدہ حضرت سمیہ ہیں۔ ابو جہل نے ان کی شرمگاہ پر نیزہ مار کر انہیں شہید کیا تھا۔
حدیث نمبر: 38516
٣٨٥١٦ - حدثنا وكيع حدثنا المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: أول من استشهد من المسلمين يوم بدر، مهجع مولى عمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم بن عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر میں مسلمانوں کے پہلے شہید حضرت عمر کے مولیٰ حضرت مہجع ہیں۔
…