کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: حضرت ابو عثمان نہدی کے آثار
حدیث نمبر: 38115
٣٨١١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت قال: قال (١) أبو عثمان النهدي: إني لأعلم حين يذكرني ربي، قالوا: وكيف ذاك؟ قال: إن اللَّه يقول: ﴿(فَاذْكُرُونِي) (٢) أَذْكُرْكُمْ﴾ [البقرة: ١٥٢]، فإذا ذكرت اللَّه ذكرني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان نہدی فرماتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ مجھے یاد فرماتے ہیں تو مجھے علم ہوجاتا ہے۔ ان سے لوگوں نے پوچھا کہ وہ کیسے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔ پس جب میں اللہ کو یاد کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یاد فرماتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38115
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38115، ترقيم محمد عوامة 36527)
حدیث نمبر: 38116
٣٨١١٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا الحجاج بن أبي زينب قال: ⦗١٥⦘ سمعت أبا عثمان (يقول) (١): ما في القرآن آية أرجى عندي لهذه الأمة من قوله: و ﴿وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا﴾ [التوبة: ١٠٢].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کے اندر میرے خیال میں امت کے لئے اس سے زیادہ امید دلانے والی آیت کوئی نہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِہِمْ خَلَطُوا عَمَلاً صَالِحًا وَآخَرَ سَیِّئًا }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الزهد / حدیث: 38116
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38116، ترقيم محمد عوامة 36528)