حدیث نمبر: 35953
٣٥٩٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد ابن أبي حبيب عن عبد العزيز بن أبي الصعبة عن (أبي) (١) أفلح الهمداني عن عبد اللَّه بن (زرير) (٢) الغافقي (عن علي) (٣) قال: أهديت لرسول اللَّه ﷺ بغلة بيضاء فقلت: يا رسول اللَّه لو شئنا أن نتخذ من هذه فعلنا، قال: "فكيف؟ " قلنا: نحمل الحمر على الخيل العراب فتأتي بها، قال: "إنما يفعل ذلك الذين لا يعلمون" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ کو سفید رنگ کا خچر ہدیہ کیا گیا میں نے عرض کیا کہ اگر ہم چاہتے تو اس طرح کرسکتے تھے، (یعنی سفید خچر پیدا کروانا) آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیسے ؟ ہم نے عرض کیا گدھے کو عربی گھوڑے پر چڑھا (جفتی) کر اس سے ایسی اولاد ہوتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ایسا کام وہ کرتا ہے جو جاہل ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 35954
٣٥٩٥٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عمر بن (حسيل) (١) عن عامر قال: أهديت لرسول اللَّه ﷺ بغلة بيضاء فقال: دحية الكلبي: لو شئنا يا رسول اللَّه ⦗٥٤٠⦘ أن نتخذ مثلها، قال: "فكيف؟ " قال: (نحمل) (٢) الحمر على الخيل العراب فتأتي بها، قال: "إنما يفعل ذلك الذين لا يعلمون" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35955
٣٥٩٥٥ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب قال: كتب إلينا عمر بن عبد العزيز، فقرئ، علينا كتابه: أيما رجل حمل حمارًا على (عربية) (١) من الخيل فامحوا من عطائه عشرة دنانير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے ہماری طرف لکھا، ان کا خط ہمیں پڑھ کر سنایا گیا اس میں مکتوب تھا کہ جو شخص گدھے کو عربی گھوڑے کے ساتھ جفتی کروائے اس کی بخشش (عطیہ اور وظیفہ) میں سے دس دینار کم کردو۔
حدیث نمبر: 35956
٣٥٩٥٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي جهضم عن عبد اللَّه بن عبيد اللَّه (١) عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن ننزي حمارا على فرس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے گدھے کو گھوڑے پر جفتی کروانے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 35957
٣٥٩٥٧ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عثمان الثقفي عن سالم بن أبي الجعد عن علي قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن ينزي حمار على فرس] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35958
٣٥٩٥٨ - [حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) عمر بن (حسيل) (٢) قال: سمعت الشعبي يقول: قال دحية الكلبي: يا رسول اللَّه ألا ننزي حمارا على فرس] (٣) فتنتج مهرة نركبها؟ قال: "إنما يفعل ذلك الذين لا يعلمون" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت دحیہ الکلبی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا ہم گدھے کی گھوڑے کے ساتھ جفتی نہ کروائیں جس سے بچھڑا پیدا ہوتا ہے جس پر ہم سوار ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : یہ کام وہ کرتا ہے جو جاہل ہوتا ہے۔