حدیث نمبر: 35895
٣٥٨٩٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن محارب بن دثار عن جابر قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يطرق الرجل أهله (ليلًا) (١) يتخونهم أو يطلب عثراتهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ آدمی سفر سے رات کو گھر لوٹے، وہ ان کے ساتھ خیانت کرے گا یا وہ ٹھوکر اور غلطی طلب کرے گا۔
حدیث نمبر: 35896
٣٥٨٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن همام بن يحيى عن إسحاق (بن) (١) عبد اللَّه ابن أبي طلحة عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ كان لا يطرق أهله ليلًا، وكان يأتيهم غدوة أو عشية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں سفر سے واپس گھر والوں کے پاس نہ لوٹا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت یا شام کے وقت آتے تھے۔
حدیث نمبر: 35897
٣٥٨٩٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الأسود بن قيس أنه سمع (نبيحًا) (١) العنزي عن جابر بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا دخلتم ليلًا فلا يمات أحد أهله طروقًا"، قال جابر: فواللَّه لقد طرقنا (هن) (٢) بعد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی شخص جب سفر سے واپس لوتے تو وہ رات کو گھر والوں کے پاس نہ آئے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم ہم ان کے پاس رات گزرنے کے بعد آتے تھے۔
حدیث نمبر: 35898
٣٥٨٩٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن حميد الأعرج عن محمد ابن إبراهيم التيمي عن أبي سلمة عن عبد اللَّه بن رواحة قال: كنت في غزاة، فاستأذنت فتعجلت فانتهيت إلى الباب، فإذا المصباح يتأجج، وإذا أنا بشيء أبيض (نائم) (١)، فاخترطت سيفي ثم حركتها، فقالت: إليك إليك فلانة، كانت عندي ⦗٥٢٣⦘ مشطتني، فأتيت النبي ﷺ فأخبرته فنهى أن يطرق الرجل أهله ليلًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں شریک تھا میں نے واپسی کی اجازت طلب کی اور جلدی کی اور جلدی واپس آ کر گھر کے دروازے پر پہنچ گیا، گھر میں چراغ جل رہا تھا اور میں نے ایک سفید چیز سوئی ہوئی دیکھی میں نے تلوار نکال لی پھر اس کو حرکت دی تو میری اہلیہ نے کہا : تو دور ہوجا تو دور ہوجا فلاں میرے پاس ہے اور میرے بالوں میں کنگھی کر رہی ہے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس واقعہ کی اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا کہ آدمی رات کو سفر سے واپس گھر آئے۔
حدیث نمبر: 35899
٣٥٨٩٩ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: أقبل عمر بن الخطاب من غزوة سَرْغ حتى إذا بلغ الجُرْف قال: أيها الناس لا تطرقوا النساء ولا (تغيروهن) (١)، ثم بعث راكبا إلى المدينة بأن الناس داخلون بالغداة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ غزوہ سرغ سے واپس آ رہے تھے، جب آپ مقام جرف پر پہنچے تو آپ نے اعلان فرمایا اے لوگو ! رات کے وقت اور ان کی بیخبر ی میں ان کے پاس مت داخل ہوجاؤ پھر آپ نے ایک سوار مدینہ کی طرف بھیجا کہ بتادو لوگ صبح داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 35900
٣٥٩٠٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عاصم الأحول عن عامر قال: قال: جابر بن عبد اللَّه قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا طالت غيبة أحدكم عن أهله فلا يطرقن أهله ليلًا" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بن عبد اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تم میں کوئی شخص سفر کی وجہ سے زیادہ دن گھر والوں سے دور رہے تو وہ رات کے وقت گھر والوں کے پاس واپس مت آئے۔