حدیث نمبر: 35884
٣٥٨٨٤ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن جريج عن عطاء قال: (نهى) (١) رسول اللَّه ﷺ (٢) أن يسافر الرجل وحده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تنہا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 35885
٣٥٨٨٥ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن عطاء: أن عمر نهى أن يسافر الرجلان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دو آدمیوں کے سفر پر جانے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 35886
٣٥٨٨٦ - حدثنا إسحاق الأزرق عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يسافر الرجل والرجلان إلا الثلاثة فما زاد.
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ اکیلے آدمی اور دو آدمیوں کے سفر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ ہاں مگر جب تین یا زائد ہوں تو پھر اجازت ہے۔
حدیث نمبر: 35887
٣٥٨٨٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حجاج بن أبي (يزيد) (١) (عن مجاهد) (٢) قال: سئل رسول اللَّه ﷺ عن الرجل يسافر وحده؟ قال: "شيطان"، قيل: فالاثنان؟ قال: "شيطانان"، قيل: فالثلاثة؟ قال: "صحابة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا تنہا آدمی کا سفر کرنا کیسا ہے ؟ آپ نے فرمایا شیطان ہے، یعنی گنہگار ہے، پوچھا گیا کہ اگر دو ہوں ؟ فرمایا گنہگار ہیں، پوچھا گیا اگر تین ہوں ؟ فرمایا بہترین ساتھی ہیں۔
حدیث نمبر: 35888
٣٥٨٨٨ - [حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن مجاهد قال: الراكب شيطان، والراكبان شيطانان والثلاثة صحابة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ تنہا سوار ہو کر سفر کرنے والا شیطان ہے اور دو سوار دو شیطان ہیں اور تین بہترین ساتھی ہیں۔
حدیث نمبر: 35889
٣٥٨٨٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن عبد الكريم عن عكرمة قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يسلك الرجل (القفر) (١) وحده (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ویران جگہ میں تنہا سفر کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 35890
٣٥٨٩٠ - [حدثنا وكيع قال: ثنا عاصم بن محمد عن أبيه عن ابن عمر قال: ⦗٥٢١⦘ قال رسول اللَّه ﷺ: "لو يعلم الناس ما في الوحدة ما سار راكب وحده بليل أبدا"] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر لوگوں کو معلوم ہوجائے کہ تنہا سفر کرنے میں کتنا نقصان ہے تو کوئی سوار کبھی بھی رات کو تنہا سفر نہ کرتا۔
حدیث نمبر: 35891
٣٥٨٩١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن ابن جريج عن عطاء قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يسافر الرجل وحده، وأن يبيت في بيت وحده (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تنہا آدمی کو سفر کرنے سے اور تنہا گھر میں رات گزارنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 35892
٣٥٨٩٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن أبي جعفر قال: لا تبيتن في بيت وحدك، فإن الشيطان أشد ما يكون (بك) (١) ولوعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تنہا رات مت گزارو، بیشک شیطان زیادہ شوقین ہے جو کچھ تیرے پاس ہے۔