حدیث نمبر: 35858
٣٥٨٥٨ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم أن النبي ﷺ عقد لعمرو بن العاص (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کیلئے جھنڈا باندھا۔
حدیث نمبر: 35859
٣٥٨٥٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن الوليد بن جميع عن حبيب بن أبي ثابت أن أبا بكر قال لخالد بن الوليد: ائتني برمحك، فعقد له لواء، ثم قال له: سر، فإن اللَّه معك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے حضرت خالد بن ولید سے فرمایا اپنا نیزہ مجھے دو ، پھر ان کے لیے اس پر جھنڈا باندھ دیا اور پھر ان سے فرمایا جاؤ اللہ تمہارے ساتھ ہے۔
حدیث نمبر: 35860
٣٥٨٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن إبراهيم بن المهاجر عن إبراهيم أن النبي ﷺ عقد لعمرو بن العاص لواء في غزوة ذات السلاسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ غزوہ ذات السلاسل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کو جھنڈا باندھ کردیا۔
حدیث نمبر: 35861
٣٥٨٦١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن ابن إسحاق عن عبد اللَّه بن أبي بكر عن عمرة قالت: كان لواء رسول اللَّه ﷺ (أبيض) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا سفید تھا۔