کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: دوڑنے کا مقابلہ کرنا
حدیث نمبر: 35837
٣٥٨٣٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: حدثني رجل عن أبي سلمة عن عائشة قالت: خرجنا مع رسول اللَّه ﷺ في سفر، فنزلنا منزلًا فقال رسول اللَّه ﷺ: " (تعالي) (١) حتى أسابقك"، قالت: فسابقته فسبقته، وخرجت معه بعد ذلك في سفر آخر، فنزلنا منزلًا (فقال) (٢):) (تعالي) (٣) حتى أسابقك"، قالت: فسبقني، فضرب بين كتفي وقال: "هذه بتلك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ہم لوگ رسول اکرم ﷺ کے ساتھ ایک سفر میں تھے ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا آؤ دوڑ لگاتے ہیں، ہم نے مسابقہ کیا اور میں سبقت لے گئی، پھر آپ کے ساتھ ایک اور سفر میں تھے اور ہم نے ایک جگہ پڑاؤ ڈالا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا : آؤ دوڑ لگاتے ہیں، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے سبقت لے گئے اور پھر میرے کندھے کے درمیان ہاتھ مار کر فرمایا یہ اس مقابلہ کا بدلہ ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35837
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35837، ترقيم محمد عوامة 34274)
حدیث نمبر: 35838
٣٥٨٣٨ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن عبد الرحمن قال: خرجت مع أبي إلى الجبان فقال (لي) (١): (تعال) (٢) يا بني حتى أسابقك، قال: فسابقته فسبقني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ مقام جبان کی طرف گیا تو والد صاحب نے مجھ سے فرمایا اے بیٹے آؤ دوڑنے کا مقابلہ کرتے ہیں فرماتے ہیں کہ پھر ہم نے مقابلہ کیا اور وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35838
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35838، ترقيم محمد عوامة 34275)
حدیث نمبر: 35839
٣٥٨٣٩ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن أبي سلمة ابن عبد الرحمن عن عائشة قالت: سابقني رسول اللَّه ﷺ فسبقته، قال حماد: (الحضار) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے مجھ سے دوڑنے کا مقابلہ کیا تو میں آپ سے آگے بڑھ گئی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35839
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (٢٤٩٨١)، وأبو القاسم البغوي في الجعديات (٣٣٣١)، وقد ورد بإسناد صحيح عند أحمد (٤١١٨٢)، وسبق بيان من أخرجه برقم [٣٥٨٣٧].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35839، ترقيم محمد عوامة 34276)
حدیث نمبر: 35840
٣٥٨٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن برد عن الزهري قال: كانوا يسبقون على أقدامهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زھری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام j پیدل چلنے اور دوڑنے کا مقابلہ کیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35840
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35840، ترقيم محمد عوامة 34277)