حدیث نمبر: 35833
٣٥٨٣٣ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن حميد عن أنس قال: كانت ناقةٌ لرسول اللَّه ﷺ تسمى العضباء، فكانت لا تسبق، فجاء أعرابي على قعود له فسبقها، فشق ذلك على المسلمين فلما رأى رسول اللَّه ﷺ ما في وجوههم قالوا: يا رسول اللَّه سبقت العضباء، فقال رسول اللَّه ﷺ: "حق على اللَّه أن لا (يرتفع) (١) في الدنيا (شيء) (٢) إلا وضعه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عضباء نامی ایک اونٹنی تھی، جو کبھی ریس نہیں ہاری تھی ایک اعرابی آیا اور اس سے سبقت لے گیا، مسلمانوں پر یہ بہت گراں گزرا جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے چہروں پر ناگواری کے اثرات دیکھے تو لوگوں نے کہا اے اللہ کے رسول ﷺ! عضباء ہار گئی، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ کیلئے یہ بات ثابت ہے کہ دنیا میں کسی چیز کو بلند نہیں کرتے مگر پھر اس کو پست فرما دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 35834
٣٥٨٣٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس عن النبي ﷺ بنحو منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35835
٣٥٨٣٥ - حدثنا حفص عن جعفر عن أبيه أن رسول اللَّه ﷺ أجرى الإبل، ولم يذكر السَبق (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر رضی اللہ عنہ سے یہی روایت مختلف الفاظ کے ساتھ مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35836
٣٥٨٣٦ - حدثنا أبو أسامة عن سعد بن سعيد قال: سمعت علي بن الحسين يقول: بينا رسول اللَّه ﷺ في غزوة تبوك فقالت الأنصار: السباق، فقال النبي ﷺ: " (السباق) (١) إن شئتم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم ﷺ غزوہ تبوک میں تھے، انصار نے کہا مقابلہ ومسابقہ ہوجائے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر تم چاہو تو مقابلہ کرلو۔