حدیث نمبر: 35785
٣٥٧٨٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن المثنى ص عمرو بن شعيب قال: إذا وجد الغلول عند الرجل أخذ وجلد مائة وحلق رأسه ولحيته وأخذ ما كان في رحله من شيء إلا الحيوان، وأحرق رحله ولم يأخذ سهما في المسلمين أبدا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال ملتا تو اس سے لے لیا جاتا اور اس کو سوکوڑے مارے جاتے اور اس کا سر اور داڑھی مونڈھ دی جاتی اور اس کی سواری کے علاوہ سارا سامان ضبط کرلیا جاتا اور اس کے سامان کو آگ لگا دی جاتی اور وہ ہمیشہ کیلئے مسلمانوں کی غنیمت میں سے حصہ وصول نہیں کرے گا، فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ حضرات شیخین رضی اللہ عنہ ما اسی طرح کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35786
٣٥٧٨٦ - قال: وبلغني أن أبا بكر وعمر كانا يفعلانه (١).
حدیث نمبر: 35787
٣٥٧٨٧ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في الغلول يوجد عند الرجل قال: يحرق (رحله) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص کے پاس خیانت کا مال وصول ہو تو اس کے سامان کو آگ لگا دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 35788
٣٥٧٨٨ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا هريم عن مطرف عن عمرو بن سالم قال: كان أصحابنا يقولون: عقوبة صاحب الغلول أن يحرق فسطاطه ومتاعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن سالم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہمارے اصحاب فرماتے تھے کہ خیانت کرنے والے کی سزا یہ ہے کہ اس کے خیمہ اور سامان کو جلا دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35789
٣٥٧٨٩ - حدثنا داود بن عبد اللَّه قال: ثنا عبد العزيز بن محمد عن صالح بن محمد (بن) (١) زائدة عن سالم بن عبد اللَّه عن أبيه عن عمر بن الخطاب أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من وجدتموه قد غل فحرقوا متاعه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم جس کو خیانت کرتے ہوئے پاؤ تو اس کے سامان کو آگ لگا دو ۔